Published On: Wed, Jul 22nd, 2015

جیل سے رہائی کے بعد ایان علی کی پہلی سیلفی

Share This
Tags
کرنسی سمگلنگ کیس میں رہائی پانے والی ماڈل ایان علی کے جلوے بحال ہوگئے ہیں اور اُن کی پہلی سیلفی سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایان علی کے ذاتی اکائونٹ سے جاری ہونے والی اس فوٹو میں وقار ذکاء کے ساتھ ایان علی کو ayanخوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ ایان علی نے کیپشن لکھا کہ اپنے پاکستانی دوست اور باہمت وقار ذکاء کے ساتھ چار ماہ کے بعد ان کی یہ پہلی سیلفی ہے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں ایان علی نے لکھا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے اور میرے کیرئبر کے ساتھ ایک سازش تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات سے زیادہ کوئی طاقتور نہیں اور اگر آپ بے گناہ ہیں تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپنے تمام پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جیل کے دنوں میں انہیں یاد رکھا اور اس کی حمایت کی۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے ایان علی کی ضمانت ہو چکی ہے اور وہ ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر کراچی پہنچ چکی ہیں۔

لاہور/شو بز ڈیسک

Leave a comment