Published On: Tue, Jun 30th, 2015

کے الیکٹرک 30 ارب کی نادہندہ،عوام کیساتھ حکومت کی بھی مجرم

Share This
Tags

نجکاری کے بعد قواعد تبدیل کرکے کمپنی کو اربوں کا فائدہ اور حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا گیا،اس کے ہاتھ صاف نہیں ہیں کمپنی کی طلب 2500میگاواٹ، پیداواری صلاحیت 2710میگاواٹ ہے ، این ٹی ڈی سی سے بھی 650میگاواٹ بجلی ملتی ہے

سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کی واٹربورڈ کے خلاف دائر درخواست پراٹارنی جنرل نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کردایا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق کو اس معاہدے کی وجہ سے 269ارب کا نقصان ہوا، کے الیکٹرک 130 ارب روپے Electicity-3کی نادہندہ ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی اپیل خارج کرکے کمپنی پر بھاری جرمانہ کیا جائے ۔ وفاق نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد قواعد تبدیل کرکے کمپنی کو اربوں کا فائدہ اور حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، کے الیکٹرک کے ہاتھ صاف نہیں ہیں،2008ئمیں نجکاری کے بعد غیرمعمولی رعایتیں دے کر فوائدپہنچائے گئے ،کمپنی کو مختلف وفاقی اداروں کے 130ارب روپے اداکرنا ہیں۔ عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کے الیکٹرک کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد قرار دیا گیا جبکہ کے الیکٹریک اور وفاق کے مابین معاہدے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، اس معاہدے سے 2005کے بعد کے الیکٹرک کو رعایتوں سے وفاق کو اب تک 269 ارب کا نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ 2009ء میں مختلف رعایتوں سے اربوں روپے کافائدہ پہنچایا گیا۔ وفاقی حکومت کے مطابق کے الیکٹرک معاہدے کے تحت ذمہ داریاں اداکرنے اور صلاحیت بروئے کار لانے میں ناکام رہا اور کے الیکٹرک کا معاہدہ 2012میں ختم ہو چکا ہے ۔ وفاقی حکومت نے کہا کہ کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت 2710 میگاواٹ جبکہ اس کی طلب 2500 میگا واٹ ہے اور این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ بجلی بھی لیتی ہے ، کے الیکٹریک اپنی پیداوار خود پوری کر سکتی ہے لیکن کمپنی ایسا نہیں کرتی ۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک 130 ارب روپے کا نادہندہ ہے جس میں این ٹی ڈی سی کو 56 ارب،سوئی سدرن گیس ساڑھے 5 ارب،، پی ایس او 3 ارب پی ٹی وی 86 کروڑ اور متفرق واجبات10 ارب ادا کرنے ہیں ۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے ذمے رقم وفاق کی ذمہ داری نہیں۔
اسلام آباد /رپورٹ :عظیم الماس

Leave a comment