قومی سیاست میں ہلچل ،ایم کیو ایم کو بھارت سے مالی امداد ، فیکٹ نےایک ماہ قبل یہ سٹوری شا ئع کرکے قارئین کو باخبر رکھا ،بی بی سی نے نام بھی نہیں بتا ئے، فیکٹ نے نام بھی بتا دئیے، حیرت انگیز انکشافات
بی بی سی کی ایم کیو ایم کے بھارت سے مالی امدادلینے کی رپورٹ نے پاکستانی سیاست نے تہلکہ مچا رکھا ہے تاہم یہ رپورٹ فیکٹ 13مئی2015 دے چکا ہے اور اس حو لے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بی بی سی نے تو اپنی رپورٹ میں وہ کچھ نہیں بتایا جو فیکٹ اپنی رپورٹ میں دے چکا ہے۔یہ رپورٹ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی خفیہ ذاتی ڈا ئری کے ملنے کے حوالے سے جو اسکارٹ لینڈ یارڈ کو ملی تھی اور جسے انہوں نے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں سے شئیر کیا تھا ۔ اس کی رپورٹ فیکٹ میں شا ئع ہو ئی تھی جس میں واضح طور پر ایم کیو ایم کے بھارت سے ٹریننگ اور مالی امداد لینے کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔ فیکٹ کے اسد مرزا کی رپورٹ میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما
ڈاکٹر عمران فاروق نے اپنی ڈائری میں ایم کیو ایم کا بھارت سے تعلق اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت اور مالی امداد کا ذکر موجود تھا۔
یہ رپورٹ پڑھیں اور فیکٹ میں 13مئی2015 کو شا ئع ہونے والی اس رپورٹ کا عکس بھی ملاحظہ فرما ئیں۔
آج دنیا بھر کے اخبارات بی بی سی کی رپورٹ کا حوالہ دے رہے ہیں کہ جس کے مطابق ایم کیو ایم بھارت سے مالی مدد لی اور سینکڑوں کارکنوں کو بھارت میں تربیت دلوائی ۔مگر سب سے پہلے فیکٹ نے یہ خبر دے کر اپنے قارئین کو حیران اور باخبر رکھا تھا۔
لاہور: وسیم شیخ