پیپلز پارٹی کی گرتی ساکھ ، بلاول کو وزیر اعلیٰ بنانےکیلئے الیکشن لڑانے کی تجویز
B نوڈیرو میں افطاری سے قبل پیپلزپارٹی کے اجلاس میں یہ تجویز سامنے رکھی گئی جسے بلاول بھٹو نے مثبت قرار دیتے ہوئے اسے سی ای سی کی منظوری سے مشروط کر دیا ۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نوڈیر وپہنچے تو نوڈیرو ہاؤس میں افطاری سے قبل اجلاس کے دوران لاڑکانہ ،مقامی پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے تجویز دی کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے بجائے وزیر اعلیٰ سندھ بنایا جائے اور انہیں لاڑکانہ کی کسی نشست پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑایا جائے ۔ پورا سندھ ان کے حوالے کیا جائے تاکہ سندھ کے حالات کو ٹھیک کیا جا سکے اور جب سندھ کے حالات ٹھیک کرنے میں بلاول بھٹو زرداری کامیاب ہو گئے تو ان کی سیاسی تربیت بھی مکمل تصور کی جائے گی جس کا پورے ملک میں پیغام جائے گا کہ بلاول اب وزیر اعظم بن کر پورے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
فیکٹ رپورٹنگ ڈیسک