Published On: Sat, Jun 20th, 2015

سندھ میں زرداری مارشل لاء نافذ ،گرفتاری سے بچنے کیلئے آصف زرداری کی کرپٹ ساتھیوں کو بیرون ملک فرار ہونے کی ہدایت،ٹیلی فون کا استعمال ترک کر دیا، رابطوں کیلئے قاصدوں کا استعمال، اہم انکشافات

Share This
 انتہائی باخبر ذرائع سے فیکٹ کو معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری نے ملک بھر میں اور خاص طور پر سندھ میں اپنے قریبی ساتھیوں اور رفقاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور ایک سے ڈیڑھ ہفتے کے لئے بیرون ملک فرار ہو جائیں تاکہ ممکنہ طور پر رینجرز کی طرف سے گرفتاری سے بچ سکیں۔فیکٹ ذرائع کے مطابق زرداری نے یہ ہدایت جمرات اور جمعہ کو اپنے ساتھیوں کی دیں اور اس ضمن میں خاص بات یہ ہے کہ یہ اطلاع ٹیلی فون کی بجا ئےقریبی قاصدوں کے ذریعے دی گئی ہے ، کیونکہ زرداری ٹیلی فون کا استعمال ترک کر چکے ہیں تاکہ ان کی کو ئی بات کسی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے ریکارڈ نہ کی جا سکے۔
فیکٹ کے بلاول ہا ئوس میں موجود ایک اہم ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر فیکٹ کو بتایا کہ رینجرز کی طرف سے چھاپے اور گرفتاریوں کے خوف کے باعث بلال ہا ئوس آنے والوں کی تعداد میں کمی آ گئی ہے اور زرداری صاحب نوڈیرہ کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مرکز بنانے کاسوچ رہے ہیں ۔زرداری کو بلاول ہا ئوس سے اب ویسا ہی خود آنے لگا ہے جیسا انہیں ایوان صدر میں آ تا تھا۔ اس ذریعے نے جو ایوان صدر میں بھی زرداری کے ساتھ شفٹ ہو گیا تھا ، فیکٹ کو مزید بتایا کہ اب اسے نوڈیرہ جانے کے احکامات ملے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ آصف علی زرداری مستقل طور پر نوڈیرہ شفٹ ہو رہے ہیں ۔
BRITAIN-PAKISTAN-POLITICS-DIPLOMACY
ذرائع نے فیکٹ کو بتایا کہ کراچی میں زرداری کو گرفتاری کا بھی خوف ہے اور اسی خوف سے بچنے کیلئے انہوں نے نوڈیرہ شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زرداری کا یہ بھی خیال ہے کہ نوڈیرہ سے انہیں گرفتار کرنا مشکل ہو گا کیونکہ ایسی صورت میں پیپلز پارٹی کے جیالے سڑکوں پر آ جا ئیں گے اور اسے انہیں سیاسی فا ئدہ ہو گا۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن شخصیات کو زرداری کی طرف سے بیرون ملک بھاگنے کو کہا گیا ہے ان کی تعداد تین سو کے قریب ہے۔ یہ تمام لوگ زردار ی اور کے ساتھیوں کی کرپشن اور لوٹ مار میں شامل تھے۔ ان شخصیات میں سیاست دانوں کے علاوہ حکومتی وزراء، اعلیٰ بیورو کریٹ ، سرکاری افسران اور خود بھٹو و زرداری خاندان کے لوگ شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے سندھ میں ایسا لگ رہا ہے کہ زرداری مارشل لاء لگا ہوا ہے اور ملک لوٹنے والے ان تین سو سے زائد افراد کا ٹولہ صرف زرداری کی طرف دیکھ رہا ہے۔

رپورٹ: مقبول ارشد

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. akbar says:

    achi story hay but zardari ko koi fikar lagti nazar nahr ati ya loog mulk dishman haian in sub ko phansi da dani chahya.
    Akbar Ali Islamabad

Leave a comment