Published On: Mon, Jun 15th, 2015

اسیرصیاد، ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں کتاب لکھ لی

Share This
Tags
ayan ali منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں اپنی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے 70 صفحات مکمل کر لئے اور کتاب کا نام ’’اسیرصیاد ‘‘ تجویز کیا ہے جبکہ اس نے اڈیالہ جیل سے عدالت لانے والی پولیس وین کو اپنی زندگی کی اہم گاڑی قرار دیتے ہوئے حکومت سے پولیس وین کی خریداری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایان علی کی کتاب کے حاصل صفحات کے مطابق ماڈل ایان علی نے اپنی جیل کی زندگی، عدالتوں میں پیشی، جیلر، خواتین قیدیوں، حوالاتیوں، پولیس اہلکاروں کے روئیے، کپڑوں کی خریداری، میک اپ کرانے سمیت تمام معاملات پر روشنی ڈالی ہے۔ ذرائع کے مطابق کتاب کے صفحہ نمبر 19 پر اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ خربرو ماڈل نے پولیس وین ذاتی طور پر خریدنے اور اسے ایک یادگار کے طور پر گھر میں رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس گاڑی کی دو تصاویر بھی کتاب کے صفحہ نمبر 20 اور 21 پر دی گئی ہیں جس میں ایک بار ماڈل ایان علی کو گاڑی سے اترتے اور ایک جگہ گاڑی میں چڑھتے دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کتاب میں 19 پولیس حکام، جیل کی بعض معروف شخصیات اور جیل سے باہر کی زندگی بارے بھی دو ابواب شامل ہیں۔

Leave a comment