روہنگیا مسلمانوں کی کراچی میں آبادکاری پر غور شروع
روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیموں کی خاموشی کے باعث وفاقی حکومت نے کراچی میں مہاجرین کی آبادکاری پر غور شروع کر دیا، وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی اپنی سفارشات سے حکومت کو آگاہ کرے گی۔ جس پر اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمان مہاجرین کی آبادی کاری کے لیے کراچی میں خیمہ بستیاں قائم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے کراچی میں جگہ کی خریداری اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے پی سی ون بھی تیار کیا جارہا ہے ۔جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے علاوہ کراچی کے بڑے کاروباری حضرات سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
لاہور : فیکٹ رپورٹ