Published On: Fri, Jun 5th, 2015

پانچ بیویاں اسکینڈل!!! ورکرز ویلفیئر فنڈ میں ہنگامہ

Share This
Tags
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ڈبلیوڈبلیو ایف کے ایک افیسر کی پانچ بیویاں ایک وقت ساتھ رکھنے کے سیکنڈل پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ادارے سے مراعات سمیت دیگر opfسہولیات کی تفصیلات انکوائر ی کمیٹی نے طلب کر لی ہیں۔’’  فیکٹ‘‘ کو ڈبلیوڈبلیو ایف کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ادارے میں موجود ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد منیر نے پانچ شادیاں کر رکھی ہیں جن کے خلاف ایک ادارے کے ملازم نے درخواست دی کہ مذکورہ آفیسر نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پراپنے بچوں کی سکولز فیسیں وصول کر رہا ہے جبکہ درخواست میں بتایا گیا کہ دو بچیاں ایسی بھی ہیں جو کہ ایک سرکاری ملازم کے طور پر کام کر رہی ہیں تاہم انکوائری کمیٹی میں سرکاری ملازمت کے ابھی تک بھرتی آرڈرپیش نہیں کیے جا سکے ہیں ،ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر راشد منیر کی زوجیت میں ،ش،ص،ف اورص کے علاوہ ایک پانچویں بیوی کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے جنکی عائشہ ارشد بیٹی ہے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ریکارڈ میں نہیں ہے۔موقف کے لیے رابطہ پر راشد منیر نے چار بیویوں کے بارے بتایا کہ ان میں سے ایک کو طلاق دے رکھی ہے مگر ان کا ریکارڈ دفتر موجود نہیں ہے،جبکہ پانچویں سے متعلق جواب دیا کہ اگر ہوئی تو وہ بھی سامنے آجائیگی ۔

راولپنڈی:  فیکٹ رپورٹ

Leave a comment