Published On: Thu, Apr 30th, 2015

نواز شریف کے 23غیرملکی دوروں پر 36کروڑ خرچ

Share This
Tags
وزیراعظم نوازشریف ایک سال دس ماہ کے عرصے میں اب تک اپنے 23 غیرملکی دوروں پر قومی خزانے سے 36کروڑ کے قریب خرچ کرچکے ہیں۔ ان 23ممالک کے دورے میں ان کے ساتھ nawaz pic2596 اراکین ، ذاتی عملہ سرکاری میڈیا کے افراد بھی تھے۔23 میں سے وہ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور چین کے تین تین دورے کرچکے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پارلیمینٹ میں پیش کی جانے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ میاں محمد نوازشریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد سے رواں ماہ تک مجموعی طور پر 23 سرکاری دورے کئے جن پر 35کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے گزشتہ سال نومبر میں نیپال کے دورے کے دوران سب سے بڑا 21رکنی عملہ اور گذشتہ ماہ مارچ میں سعودی عرب کے دورے کے دوران سب سے بڑا 20رکنی امدادی عملہ ان کے ہمراہ گیا۔ وزیراعظم کے ان سرکاری دوروں میں گزشتہ سال 3تا 8جولائی چین کے دورے پر دو کروڑ 62لاکھ روپے، 16تا 18ستمبر ترکی کے سرکاری دورے پر ایک کروڑ 19لاکھ روپے، 23تا 29ستمبر امریکہ کے دورے پر 9کروڑ 16لاکھ روپے ، برطانیہ کے 28اکتوبر سے 2نومبر تک کے دورے پر 2اور 23 اکتوبر کو امریکہ کے دورے پر تین کروڑ 50لاکھ روپے ، 15تا 17 نومبر سری لنکا کے دورے پر ایک کروڑ 18 لاکھ روپے، 17تا 19 نومبر تھائی لینڈ کے دورے پر 97 لاکھ روپے، 30نومبر 2013ء کو کابل کے ایک روزہ دورے پر 14لاکھ روپے، رواں سال ترکی کے 12تا 15 فروری ہونے والے دورے پر 69 لاکھ روپے، 23تا 25 مارچ ری ہیگ (ہالینڈ) کے دورے پر ایک کروڑ 25لاکھ روپے، 8تا 11 اپریل چین کے دورے پر ایک کروڑ 17لاکھ روپے، 29 اپریل سے 4 مئی تک برطانیہ کے دورے پر2کروڑ22لاکھ روپے،
مئی میں ایران کے دو روزہ دورے پر 26لاکھ روپے، 26اور27مئی کو بھارت کے دورے پر 43لاکھ روپے،17اور18جون کو تاجکستان کے دورے پر37لاکھ روپے ، 23 سے 27 ستمبر تک امریکہ کے دورے پر 4کروڑ 42لاکھ روپے،7 تا 9نومبر چین کے دورے پر 1کروڑ 46لاکھ روپے،10 سے 12نومبر جرمنی کے دورے پر 80لاکھ روپے، نیپال کے 25سے 28نومبر کے دوران 1کروڑ 23لاکھ روپے ، برطانیہ کے 2سے 6دسمبر تک کے دورے پر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے، بحرین کے رواں سال 6سے 7 جنوری تک ہونے والے دورے پر 82 لاکھ روپے، سعودی عرب کے 15سے 17جنوری کے دوران 21لاکھ روپے، اور ترکی کے 3اپریل کو ہونے والے دورے پر 12لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ جبکہ 23اور 24 جنوری کو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت اور 4سے 6مارچ کے دوران سعودی عرب کے دورے کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر کئے جانے والے دورے کے اخراجات کی تفصیلات نہیں فراہم کی گئی ہے کہ ان پر کتنی رقم خرچ کی گئی اور وہ کس مد سے خرچ کی گئی ہے۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. mazhar says:

    shame for nawaz sharif….

Leave a comment