Published On: Sun, Apr 19th, 2015

بے ہوش شمیم آراء بے بسی کی تصویر بن گئیں

Share This
Tags
پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کہ جنھوں نے بے شمار فلموں میں یاد گار کردارادا کیے، گذشتہ سال سے لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پاکستان کی نامور اداکارہ شمیم آ راہ لندن میں shaheem araاپنے صاحبزادے سلمان کریم مجید کے ساتھ ہیں جہاں وہ ان کی دیکھ بھا ل کررہے ہیں،کراچی کے فوٹو گرافرمحمود حسن جب لاہور گئے تو انھوں نے بہاربیگم اور زیبا سے ملاقات کی،زیبا بیگم اور بہار بیگم نے شمیم آرا کی علالت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری سینئر ساتھی دوست انتی طویل بیماری ہم سب کے لیے تکلیف دہ ہے، وہ سات سال سے بے ہوش ہیں،ان کی صحت یابی کے لیے اب تو صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
بہاربیگم کا کہنا تھا کہ شمیم آرا نے ایک عرصہ میرے گھرساتھ گزارا،انھوں نے بہت مشکل وقت گزارا اور آج بھی وہ اذیت سے گزر رہی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ سات سال کے دوران نہ تو فلم انڈسٹری کے لوگوں نے ان خبر گیری کی اور نہ حکومتی سطح پر کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان کی ایک ایسے اداکارہ کہ جس نے اپنی زندگی اس فن کے لیے وقف کردی، آج اس کا کوئی پرسان حال نہیں،ہماری سینئر دوست فنکارہ کے لیے حکومت سنجیدگی سے غورکرے، وہ اس مشکل وقت میں ان کی کیا مدد کرسکتی ہے۔
لاہور/شوبز ڈیسک

Leave a comment