وطن عزیز کو در پیش دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ایک ایسی فورس کا قیام ضروری تھا جو انٹیلی جنس معلومات کے حصول ،خصوصی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کر سکے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل کے منصوبے کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور انتہائی قلیل مدت میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ کو ممکن بنایا۔ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعدایک اہم ادارے کے طور پرکاؤ نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔یہ ادارہ دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے ۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں 1182کارپورلز بھرتی کر کے کاؤ نٹر ٹیررازم فور س قائم کی گئی ،ان کارپورلز کو دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ برادرملک ترکی نے ان کارپورلز کی انٹیلی جنس ،آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے حوالے سے خصوصی تربیت کیلئے بھر پور تعاون کیا اور ترک نیشنل پولیس کے 45سینئر افسران بھجوائے۔
31جنوری کو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں کاؤ نٹرٹیررازم فورس کے421کارپورلز پر مشتمل پہلے دستے کی پاسنگ آؤ ٹ پریڈ کی تقریب ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ میں منعقد ہوئی تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، کئی ممالک کے سفیران کرام، وفاقی و صوبائی وزراء، ارکان پارلیمنٹ‘ سول و عسکری افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نواز شریف اورآرمی چیف تقر یب کے مہمان خصوصی تھے
ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں انسداد دہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک سے آخری دہشتگرد کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کیلئے قوم پوری طرح متحد ہے اور جب قومیں ایک نقطے پر متحد ہو جائیں تو انہیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا،جس طرح ملک کو دیگر مسائل سے باہر نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے اسی طرح دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اسکے لئے عملی کوششیں شروع ہو چکی ہیں دہشتگردی کے حوالے سے آج پاکستان کو جوچیلنجز درپیش ہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایسی ہی تربیت یافتہ فورس کی ضرورت ہے تاکہ ملک بھر سے دہشگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے انسداددہشت گردی فورس کی تشکیل نو کرتے ہوئے اعلیٰ یافتہ نوجوانوں پر مشتمل انسداددہشتگردی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا۔ جس کو سپیشل آپریشنز ، انٹیلی جنس اور انوسٹی گیشن کی جدید خصوصی تربیت دی جارہی ہے ،حکومت نے اس پر عملدرآمد کی مثال پیش کر دی ہے۔پاس آؤ ٹ ہونے والے انسداددہشتگردی فورسکارپولز کو میں تلقین کروں گاکہ آپ اپنے فرائض ‘ نظم و ضبط ،احساس ذمہ داری او ر غیر جانبداری سے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے انجام دیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے عزم صمیم اور صادق جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت تک کسی طور پر بھی آرام سے نہیں بیٹھیں جب تک آخری دہشت گردوں کو عبرتناک مقام تک نہیں پہنچا دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد
نواز شریف پاسنگ آؤ ٹ پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں
شہبازشریف نے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے پہلے بیج کی پاسنگ آؤ ٹ پریڈ کی تقریب کے شرکاء سے پرعزم خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے۔ یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ آج پاکستان کو ایک فیصلہ کن گھڑی کا سامنا ہے۔ہم سب نے مل کر پاکستان کا کھویا ہوا امن اسے ہرقیمت پر لوٹانے کا عزم کر لیا ہے اور فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیلئے پاک سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔ ہمارا پختہ عزم ہے کہ اپنے بچوں‘ اپنے عوام اور اپنی افواج کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو توڑ ڈالیں گے۔ اس راہ میں مشکلات اور مصائب بھی آئیں گے لیکن اس امر میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارا عزم‘ ہمارے راستے کی مشکلات اور چیلنجزسے کہیں زیادہ عظیم اور بلند ہے۔ میرا ایمان ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام امن کے دشمنوں پر فتح حاصل کریں گے اور پاکستانی قوم اس جنگ میں سرخرو ہو گی۔میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے انسداد دشہت گردی فورس میں خصوصی دلچسپی لی۔کو ر کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے بھر پور معاونت فراہم کی۔