حکومت کی ملک اسحاق کے خاندان کیلئے 75ہزار کی گرانٹ
پنجاب پولیس کی سفارشات پر حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیم کے رہنماملک اسحاق کے خاندان کی مالی معاونت کے لئے سرکاری خزانین سے 75ہزار روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ سے فنڈز جاری کر دئیے۔ملک اسحاق پر100 سے زیادہ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے مقدمات ہیں،ملک اسحاق کوگزشتہ برس 25ستمبر کو تین ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا، جس کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے ان کے خلاف جاری کیسز میں کوئی ثبوت پیش نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے 25دسمبر کو ان کی نظر بندی ختم کر دی گئی اور ہر ماہ 25ہزار روپے کے حساب سے ان کی فیملی کی کفالت کیلئے سرکاری خزانے سے 75ہزار روپے دئیے گئے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے ملک اسحاق کے کیسز پر غور کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو رواں ماہ دوبار فائل پیش کی گئی، جس کے بعد معاملہ دبا دیا گیا اور اب فائل کی مکمل فوٹو کاپی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے پاس موجود ہے جبکہ ایک فائل کی کاپی وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے۔
لاہور/رپورٹنگ ڈیسک