Published On: Wed, Jan 28th, 2015

ارکان اسمبلی نے ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کا اجرا رکوادیا

Share This
Tags
بعض با اثر اور طاقتور ارکان اسمبلی نے ارکان اسمبلی اور تمام ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹر ی کے اجرا کو روکنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ TAXوزارت خزانہ نے بھی تاحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کو احکامات جاری نہیں کیے جس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں کہ شاید وفاقی حکومت ارکان اسمبلی اور ٹیکس دہندگان کی ٹیکس تفصیلات جاری کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ارکان اسمبلی اور ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری شائع کرنے کیلئے ایف بی آر کو کوئی اعتراض نہیں اور اس حوالے سے تیاری مکمل ہے مگر وزارت خزانہ سے تاحال احکامات موصول نہیں ہوئے۔ ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے سے متعلق وزیر خزانہ نے تاحال کوئی اعلان کیا او رنہ ہی باقاعدہ طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ سال 6جنوری کو سینیٹ میں ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کا اعلا ن کیا تھا۔
اسلام آباد بیورو

Leave a comment