Published On: Wed, Jan 28th, 2015

لاہور میں امریکی قونصلیٹ من پسند جگہ خریدنے کے لئے متحرک ، پنجاب حکومت کا انکار

Share This
Tags

امریکی سفارت کار دہشت گردی کو جواز بنا کر قونصلیٹ نئی جگہ شفٹ کرنا چاہتے ہیں ، اسی لئے لاہور میں امریکی قونصلیٹ دہشت گردوں کی دھمکیوں کا’’ ڈرامہ‘‘ رچا رہا ہے

حکومت پنجاب نے امریکی قونصلیٹ لاہور کے لئے نئی جگہ خریدنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ہوم سیکرٹری پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو ایک رپورٹ بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کا عملہ لاہور میں نئے قونصلیٹ کے لئے جگہ کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔ ان کے موجودہ قونصلیٹ کی جگہ ان کے عملے کے اعتبار سے پوری ہے اسلئے ان کو نئی جگہ فراہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے نے قونصلیٹ کے لئے نئی جگہ کی خریداری کے لئے ایک مرتبہ پھر شہر کے مختلف علاقوں کے دورے شروع کئے گئے۔ گذشتہ ماہ امریکی قونصلیٹ کے us consulate lahrکیون انتھم، آر ایس او یو ایس قونصلیٹ، رابرٹ ولیم پلاننگ ڈیپارٹمنٹ یو ایس قونصلیٹ، ملرڈ پیٹرک، مائیکل ایڈورڈ بیکر، ائرلین کرسٹل ونسٹن، کیتھرین کونیل نے ڈی سی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشن، اے سی شالیمار ٹاون، اور دیگر افسران سے ٹاؤن ہال میں ملاقاتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہربنس پورہ، رائے ونڈ روڈ، بیدیاں روڈ، ڈی ایچ اے فیز سیون، اور رکھ چھبیل، کے علاوہ مناواں اور جلو پارک کے علاقوں میں مختلف جگہیں دیکھتے رہے ہیں۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ امریکی آفیشل اپنے نئے قونصلیٹ کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ خریدنے کے لئے ایک مرتبہ پھر متحرک ہو ئے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی تین مرتبہ انہوں نے جگہ خریدنے کی کوشش کی تھی جس پر ان کو انکار کر دیا گیا تھا۔ تاہم ہوم سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ امریکی القاعدہ کی طرف سے حملہ کی دھمکی کا بہانہ بناتے ہیں جبکہ پاکستان کے حساس اداروں کے مطابق ان کی طرف سے القاعدہ کی دھمکی اپنی ہی پیدا کر دہ ہے اسلئے وہ حکومت پنجاب کو پریشر میں لارہے ہیں کہ ان کوپسند کی جگہ فراہم کی جائے جہاں پر وہ قونصلیٹ کی عمارت تعمیر کر سکیں۔ اسلئے انتظامی افسران کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی نئے قونصلیٹ بنانے کی درخواست کو انکار حکومتی فورم پر کر دیا جائے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یو ایس قونصلیٹ کے دھمکی کے معاملات کو حساس اداروں نے چیک کیا ہے ان کو دھمکی ملی نہیں ہے۔
لاہور/سٹاف رپورٹ

Leave a comment