Published On: Wed, Nov 26th, 2014

سائرہ افضل کے شوہر کے کنٹریکٹ میں دوسال کی توسیع

Share This
Tags
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا نے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر khurram-dastgir-khanخان پر الزام لگایا کہ انہوں نے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے شوہر کا کنٹریکٹ 2016ء تک بڑھا کر انہیں بطور کمرشل اتاشی نئی دہلی بھجوا دیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ موجودہ وزیر مملکت برائے صحت کے شوہر دوبئی میں بطور کمرشل اتاشی تعینات تھے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے انہیں دوبئی سے واپس پاکستان بلایا حالانکہ بقیہ تمام کمرشل اتاشیوں کے کنٹریکٹ 2015ء میں ختم ہو جائیں گے۔

Leave a comment