عوام مہنگائی اور سیلاب سے پریشان، کلثوم نواز کی امریکہ میں شاپنگ
پاکستان میں عوام ایک طرف مہنگائی، بجلی کے ناجائز مہنگے بل اور سیلاب سے سے پریشان ہیں وہاں دوسری طرف ملک کے حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ نواز شریف اپنے دورہ امریکہ کے دوران آٹھ ہزار ڈالر روزانہ کے ہوٹل کے کمرے میں ٹھرے وہاں ان کی اہلیہ اور پاکستان کی کاتون اول کلثوم نواز بھی پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران دل کھول کر شاپنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کلثوم نواز نے امریکی ریاست نیو جرسی کے معروف شاپنگ مال ’’ مل کریک مال‘‘ میں شاپنگ کی انہوں نے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں آؤٹ لیٹس سے نتہائی بیش قیمت تحائف اور گھریلو اشیاء خریدیں ۔ اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے انہیں دیکھ کر ’’ گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگائے جس پر وہ فوری طور پر شاپنگ مال کے اندر چلی گئیں ۔
لاہور: رپورٹنگ ڈیسک