طالبان پرویز مشرف مشرف کو اٹھا کر لے جائیں گے، انٹیلی جنس ذرائع
تحریک طالبان پاکستان نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اغواکرنے کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے جس کے پیش نظر سب جیل قراردیئے گئے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ یہ انکشاف انٹیلی جنس اداروں نے ایک رپورٹ میں کیاگیا جس میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف کو مقامی جہادی عناصر کی مدد سے اغوائکرنے کا منصوبہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو سب جیل سے عدالت کے راستے کے دوران اٹھانے کی کوشش کی جائے گی تاہم منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقررہ وقت اور جگہ بارے ابھی معلوم نہیں۔انٹیلی اداروں نے تجویز کیا ہے کہ پرویز مشرف کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت نگرانی اور سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔رپورٹ کے بعد فارم ہاؤس سب جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور رینجرز و پولیس کی اضافی پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔
لاہور ، فیکٹ انٹیلی جنس یونٹ