Published On: Wed, Oct 10th, 2012

راجہ نے ملالہ کوآئی ٹی ایکسپرٹ بنا دیا، تیمار داری کرنیوالاوزیرترکی میں

Share This
Tags
سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہوکر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ملالہ یوسف زئی کے لئے جہاں پوری قوم افسردہ ہے اور اس کی صحت یابی کی دعا مانگ رہی ہے وہاں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ور حکومت کی سنگین غلطیاں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستانی قوم کے ذخموں پر نمک چھڑک رہا ہے ۔جس وقت ملالہ یوسف زئی کے سی ایم ایچ پشاور میں مکمل چیک اپ کے بعد ان کی حالت کے بارے میں تشویش کی اطلاعات سامنے آ نے لگیں تو پوری پاکستانی قوم سوگوار ہو گئی۔ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں ملالہ کے بارے میں خبروں کا سیلاب آ گیا لیکن وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کے بارے میں اپنی لا علمی اور بے خبری کی انتہا کر دی اور اپنی تقریر میں قوم کی اس بیٹی کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنا دیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کاغذپر لکھی ہوئی تقریر پڑھ رہے تھے ۔ اس بات سے ان کی بے خبری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب پوری پاکستان کا میڈیا ملالہ یوسف زئی کو کوریج دے رہا تھا اور ان کے ماضی کو سامنے لانے کے علاوہ ان کے کارنامے بھی بیان کر رہا تھا تو عام لوگوں کو بھی پتہ چل گیا تھاکہ ملالہ کون ہے اور اس کی وجہ شہرت کیا ہے لیکن پاکستان کے بے خبر وزیر اعظم نہیں جانتے تھے کہ ملالہ کون ہے اور اس کی وجہ شہرت کیا ہے؟حیرانگی وزیر اعظم کے میڈیا منیجرز اور ان کی تقریر لکھنے والوں پر بھی ہوتی ہے ، شائد وہ بھی اپنے وزیر اعظم کی طرح بے خبر تھے۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہوئی کہ ملالہ کے سی ایم ایچ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم سیکر ٹریٹ میں بیٹھے میڈیا منیجرز کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا کہ وزیر اعظم نے سینئر وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کو ملالہ کی تیمار داری اور دیگر انتظامات کے لئے سی ایم ایچ پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔بہت جلد ہی اس بارے میں حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ۔ جس وقت حکومت کی طرف سے امین فہیم کو سی ایم ایچ پشاور پہنچنے کی ہدایات کا پریس ریلیز جاری کیا گیا، اسی وقت بے خبر حکومتی عمائدین کو پتہ چلا کہ امین فہیم تو اس وقت ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ وزیر اعظم کو بھی اس بات کا نہیں پتہ تھا کہ امین فہیم ترکی میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے یہ پریس ریلیز راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر جاری کیا تھا ۔راضہ صاحب کو بعد میں جب بتلایا گیا کہ امین فہیم پاکستان میں موجود نہیں تو انہیں بھی غلطی کا احساس ہوا اور ا نہو ں نے فوری طور پر دوسرا پریس ریلیز جاری کرنے کو کہا ۔
حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کی اس لاعلمی اور بے خبری پر لوگ حیران اور غمگین ہیں کہ جو ملالہ کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہیں وہ ملالہ سکے بارے میں الٹے سیدے بیا نات دیتے پھر رہے ہیں جو حیران کن بات ہے۔

Back to Conversion Tool

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. shomail ahmad says:

    Malala drama ka drop scene aa gaya hain.

Leave a comment