چہیتا سفیر، واجد شمس الحسن 25لاکھ والے کرائے کے گھر میں مقیم
لندن میں پاکستانی کمشنر واجد شمس الحسن سرکاری رہائش گاہ موجود ہونے کے باوجود گزشتہ 3 برس سے 25 لاکھ روپے ماہانہ کرایے کے مکان میں مقیم ہونے کے باعث مالی بحران کے شکار ملک کے خزانے کوسالانہ کروڑوں روپے نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ وذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے 45منٹ کی مسافت پر وننگٹن روڈ پر پاکستانی ہائی کمشنرکے لیے سرکاری رہائش گاہ موجود ہے اور واجد شمس الحسن جون 2008ء میں ملیحہ لودھی سے ہائی کمیشن کا چارج لینے کے بعد کچھ عرصہ تک وہاں مقیم رہے جس کے بعد مارچ 2009ء میں انہوں نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر سرکاری رہائش گاہ کی تزئین وآرائش کے لیے فنڈز جاری کرنے کا کہا گیا۔ خط میں سرکاری رہائش گاہ میں تمام سامان کی تبدیلی کے لیے کہا گیا تھا جس کے ساتھ ہی واجد شمس الحسن سرکاری رہائش گاہ سی25 لاکھ روپے ماہانہ کرایے کے گھرمیں منتقل ہوگئے اورگزشتہ 3 سال سے وہاں مقیم ہیں جس کے باعث مالی بحران کے شکار ملک کوسالانہ کروڑوں روپے نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ادھر سرکاری رہائشگاہ کی تزئین وآرائش کے لیے واجدشمس الحسن کے خط پر وزارت خارجہ کی جانب سے منظوری سے 2010ء کے اوائل میں اس کا ٹینڈر جاری کیا گیامگردسمبر 2010ء میں اس پر کام شروع ہونا تھا مگر وہ کام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ 1999ء میں جب اس علاقے میں ایک عمارت فروخت ہوئی تو اس کی قیمت 28لاکھ پونڈ تھی اب ان عمارتوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں مگر کروڑوں روپے خرچ کرکے واجد شمس الحسن کرایے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی سرکاری رہائش گاہ پر صرف سیکورٹی گارڈز اور دیگر عملہ مقیم ہے ۔
لندن/ اسلام آباد /سٹاف رپورٹ
illiterate Government and illiterate Finance Minister. Sab per lanat