ڈرنے والا نہیں‘ پرویز مشرف کا 30 جنوری سے پہلے واپسی کا اعلان
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے رواں ماہ جنوری کی 27 سے 30 تاریخ کے درمیان پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جتنا مرضی ڈرالے اپنی جان پر کھیل کر کراچی آوں گا اور چترال سے الیکشن لڑوں گا، صرف اپنی فکر ہوتی تو مجھے پاکستان آکرمصیبت مول لینے کی ضرورت نہیں ہو تی، پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں، طویل اننگز کھیلی ہے، جانتا ہوں کہ قوم کے لیے کیا کرنا ہے۔ میں اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے اور پاکستان کے لیے آرہا ہوں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ بلوچستان میں لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، پاکستان کا جھنڈا جلانے والوں کا دشمن تھا‘ رہوں گا، میرے خلاف بگٹی کے قتل کی مقدمے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ سیاسی قوتیں انتہا پسندوں کے ساتھ ہیں اور وہ انتہا پسند عناصر بلوچستان جاکر میرے خلاف لوگوں کو اکسارہے ہیں، یہ انتہا پسند ملک کی ترقی کے دشمن ہیں۔ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے میں دوبارہ چلا گیا ہے جبکہ بدقسمتی سے ادارے ایک دوسرے سے جھگڑرہے ہیں، ہزار ہ صوبے کے حق میں ہوں اور موقع ملا تو ہزارہ صوبہ ضرور بنائیں گے۔ وہ اتوار کو مزار قائد سے متصل گراونڈ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے تحت منعقدہ جلسے عام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم شہر ہے یہاں بسنے والوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے بڑی قربانی دی ہے، کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں طویل اننگز کھیلی اور سنچری بنائی ہے کچھ لوگ اننگز کھیل چکے ہیں لیکن کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اب تک اننگز نہیں کھیلی وہ میرا مقابلہ سوچ سمجھ کر کریں، میں نے 10برس میں پاکستان کو خوشحالی اور ترقی دی، انہوں نے کہا کہ جب میں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اس وقت پاکستان کا بیڑا طوفان میں پھنسا ہوا تھا اسے ہم نے تدبیر اور حکمت عملی سے نکالا اور ملک کو زبردست معاشی ترقی دی ، ہمارے دور میں ملک میں اشیائے ضروریہ دستیاب اور سستی تھیں، وقت پر ٹرین چلتی تھی اور روزگار کے مواقع بڑھ رہے تھی، ہم نے آئی ایم ایف کا کشکول توڑا اور انہیں خدا حافظ کہا، دنیا میں پاکستان کی عزت تھی اور ہم سینہ تان کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے، لیکن آج عوام دکھ اور مصیبت میں مبتلا ہیں، پاکستان پھر تباہی کے دہانے پر ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 500 گنا بڑھ گئی ہیں۔ ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ تمام ادارے بدحالی کا شکار ہیں اور قرضوں کے بوجھ میں پاکستان دوبارہ ڈوب گیا ہے، دنیا میں ہم تنہا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دوسرے ہیں، بنگالی پاکستان کے محب وطن شہری ہیں، مجھے تمام زبانیں بولنے والوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند سوچ رکھنے والے عناصر آج بلوچستان جاکر بگٹی کے مرنے پر سازشیں کرنے پر مصرو ف ہیں، یہ وہی ہیں جو انتہا پسندوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو پنجابی، ہزارے وال اور دیگر قومیتوں کو مارتا ہے اور پاکستان کا پرچم لہرانے نہیں دیتا میں ان کا دشمن تھا، ہوں اور رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن میں کسی سے ڈرنے والا نہیں، میں وطن واپس ضرور آوں گا، میں اپنے اوپر بنائے گے بے بنیاد کیسزکا کورٹ میں مقابلہ کروں گا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام کی خاطر جان پر کھیل کر کراچی پہنچوں گا‘ میرا دوسروں سے موازنہ سوچ سمجھ کر کیا جائے‘ آل پاکستان مسلم لیگ کا جلسہ سونامی نہیں زلزلہ ہے جو ضرور تبدیلی لائے گا۔
kbi PAKISTAN nai aayega BAGOOOORAAAAAAAAAA es ne konsa achcha kaam keya hai mulk k leye??????????
Iss ne buray kaam b kiy hein or achay bhi, iss jesa aadmi ager 100% eemand ar ho jaey to he is one of those who can bring change to the country!
PPP ki current govt se kai darjay behter tha yeh. He must come and ppp is afraid of this