Published On: Thu, Dec 22nd, 2011

درجنوں ٹرینیں بند مگر وزیر ریلوے کا ٹریک افغانستان تک پہنچانے کا خواب

Share This
Tags
اسلام آباد/وسیم شیخ
پاکستان ریلوے اس وقت تیزی سے خاتمے کی جانب گامزن ہے مگر اس محکمے کے وفاقی وزیر افغانستان اور چین میں پٹریاں بچھانے کے خواب سجائے بیٹھے ہیں۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے اعتراف کیا کہ اس وقت ملک میں ٹرینوں کی قلت ہے اور ٹرینیں بند ہو رہی ہیں تاہم وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین اورافغانستان کے شہر جلال آباد تک ریلوے ٹریک بچھائیں گے اور وہاں تک ٹرین بھی چلائیں گے۔ زمینیں فروخت کرکے ریلوے کو نہیں چلا سکتی، اب تک 76 ٹرینیں بند کرچکے ہیں اور کوئی مال گاڑی بھی نہیں چل رہی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے ریلوے کو 6 ارب جبکہ موجودہ سال کے سیلاب سے محکمے کو 24 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔علاوہ ازیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ریلوے پر نظر کرم کر لیا ہے اور انہوں نے اس کی بہتری کیلئے بعض احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ریلوے امور سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران سب اچھا ہے کہ رپورٹ پیش کی گئی اور انجنوں کی مرمت وغیرہ سمیت ٹرینوں کے چلانے کی رپورٹ دی گئی۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. Arshad says:

    ghulma ahmed bloor ke khandan wale khud and ye khud bhe transport ke business se wabastae hae, ye kis tarah railway ko chalane de ga.

  2. Mukhtar Ahmad says:

    yahan tu aawey ka aawaa e bihra hova he sb loog pakistan ko khaney mein lgey hovey hein un mein ye mousouf b kese pechey rehty inhoun ne pura reilway kha lia he or aagey ALLAH kheir krey kia kia plan bnay beathy hein hum sbko ALLAH PAK se maafi mangni chaheye shaied ALLAH hum pr se ye musibt taal dey

Leave a comment