عوام بھوکے لیکن ایوان صدر کے باورچی خانے کیلئے 26کروڑمختص
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
بھوکے ننگے پاکستانی عوام کی حالت زار بہتر بنانے کی بجائے ایوان صدر کے باورچی خانے کی ازسرنوتعمیر اور آرائش کیلئے 26 کروڑ 16لاکھ 85 ہزار روپے کا پی سی ون پلاننگ کمیشن کومنظوری کیلئے پیش کردیا گیا۔ دستاویزکے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایوان صدر کے باورچی خانے میں متعلقہ آلات کی تنصیب کیلئے نوکروڑ اٹھاون لاکھ پچھتر ہزارروپی، اور موجودہ اسٹرکچر کو منہدم کرکے نئے ڈیزائن کے آرائش، پلمبرنگ اور فائر فائیٹنگ سمیت دیگر آلات کی تنصیب کیلئے دو کروڑ اسی لاکھ بیس ہزار روپے تجویز کئے ہیں۔ اسی طرح الیکٹرک ورک، ڈیپارٹمنٹل چارجز، پروجیکٹ ڈائریکٹرکی فیس اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کی مد میں تیرہ کروڑ ستتر لاکھ روپے کی منظوری طلب کی ہے۔ دستاویزکے مطابق پروجیکٹ کا پی سی ون ڈائریکٹر مینٹیننس ایوان صدر،سی ڈی اے اور پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ کی مشاورت سے رواں سال 27جون کو منظور کیا گیا۔ جسے پلاننگ کمیشن پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام 2011ء کے تحت فنانس کرے گا۔ ایوان صدر میں نئے باورچی خانے کی تعمیر کے بعد بیک وقت چھ سو وی وی آئی پی شخصیات کے طعام کا انتظام ممکن ہوگا۔
jo awam inklabi sooch nahin rakhti unhaan aisaa hi jotaa parnaa chahyaan .
Allah in ke nasloon ko b barbad kary ino na pakistan ko barbad ker deya.allah apna qer u ghazab zardari galani hur in sary choron per nazil kary ameeeeeeen