Published On: Sun, Dec 4th, 2011

میمو ایشو: بلیک بیری ودیگر اشیاء فوج کے پاس: کیا سلمان فاروقی نظر بند ہیں ؟

Share This
Tags
اسلام آباد /بیورو رپورٹ
انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میمو سکینڈل کے حوالے سے حسین حقانی کو بچانے اور اس کا مرکزی کردا سلمان فاروقی کو ثابت کرنے کی پالیسی پر عمل شروع ہوچکاہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے حسین حقانی کے حق میں آنے والے بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اسلام آباد کے معتبر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری اداروں کو بعض ایسے شواہد مل چکے ہیں جن میں میمو اسکینڈل میں صدر زرداری کے قریبی ساتھی سلمان فاروقی مبینہ طور پر ملوث پایا جارہاہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ دوتین روز کے اندر سلمان فاروقی کے دفتر اور گھر کے تمام ریکارڈ اور ان کے تمام تر موبائل فونز بشمول بلیک بیری قبضے میں لے لئے گئے ہیں اور انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیاہے۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. aqball says:

    میرا خیال ہے کہ آپ نے جو لکھا ہے بالکل ٹھیک لکھا ہے ۔ سلمان فاروقی بہت ہی سازشی آدمی ہے ۔2001ء کے بعد سے یہ کبھی منظر عام پر نہیں آیا لیکن جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو نہ جانے کہاں سے آ گیا۔سپریم کورٹ کو سلمان فاروقی کو عدالت میں طلب کرنا چاہیے اور اس کے گذشتہ بارہ سالوں کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
    محمد عاطف ، اسلام آباد

Leave a comment