Published On: Wed, Nov 23rd, 2011

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر صاحب ! آپ کس دنیا میں رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟

Share This
Tags
خفیہ میموکیس پر ا یوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کو کوئی بریفنگ نہیں دی ۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے سول و عسکری قیادت کے اجلاس کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم حیران کن طور پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا اجلاس نہیں ہوا، سرکاری طور پر اعلان کیاگیا کہ حسین حقانی کا استعفیٰ منظور کیاگیاہے۔ فرحت اللہ بابر کے اس بیان سے لگتا تھا کہ وہ میڈیا کو کچھ بتانا نہیں چاہتے تاہم اس کے لئے انہیں یہ جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت تھی کہ ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا ۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ایک غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی ‘ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا بھی موجود تھے۔ صدارتی ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ میمو تنازعہ پر ایوان صدر میں کوئی باضابطہ اجلاس ہوا ہے۔ فرحت اللہ بابر صاحب ! نجانے کس دنیا میں رہتے ہیں ؟عین اس وقت جب اجلاس ہو رہا تھا اور اجلاس کے بعد اعلامیہ بھی سامنے آ گیا تھا اور پوری دنیا کا میڈیا اس پر نظریں جمائے بیٹھا تھا ، فر حت اللہ باہر فرما رہے تھے کہ ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا ۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. kamal haie in ko kuch maloom hee nahe
    yeh tu yeh pagal haie yah pher awam ko pagal samajta hain

Leave a comment