نواز شریف اورشہباز شریف سمیت مذہبی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ
سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزموں کو بھی چھڑا یا جائیگا، ایک شخص دہشت گردوں کو باخبر رکھ رہا ہے ، دہشت گردوں نے علامہ ساجد علی نقوی سابق وفاقی وزیر سید فخر امام کو قتل کرنے کے منصوبے بھی تیار کر لئے، اہم انکشافات
لاہور /سٹاف رپورٹ
وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کی طرف سے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی طرف سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مارنے کا خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے ذرائع کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک میں مذہبی انتہا پسندی کو بڑھانے کے لئے مذہبی رہنماؤں کو قتل کرنے کے منصوبے بھی تیار کئے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے ملزمان کو رہا کروانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے اور سری لنکن ٹیم پر حملے کے مقدمہ کی سماعت کے بارے میں بھی ایک شخص دہشت گردوں کو باخبر رکھ رہا ہے یہ حملہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران ہوسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے لاہور میں ہی خودکش جیکٹس تیار کی گئی ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے علامہ ساجد علی نقوی سابق وفاقی وزیر سید فخر امام کو قتل کرنے کے منصوبے بھی تیار کئے ہیں۔
nawaz shareef na kesi ka keya begara ha,jo un ko katal keya jahy ga. saraser bakwas