Published On: Tue, Nov 1st, 2011

آئی ایس آئی نے جرمن پولیس کی خفیہ معلومات طالبان کو فراہم کر دیں؟

Share This
Tags
پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے افغانستان میں جرمن پولیس مشن کے ٹیلیفونک رابطوں اور ای میلز کوہیک کرکے انتہائی خفیہ اور حساس نوعیت کی فوجی معلومات طالبان کو فراہم کی ہیں۔بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمن اخبار ’’بلد‘‘نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ادارے نے جرمن صدر کرسٹین وولف کے 2 ہفتے قبل دورہ افغانستان سے متعلق معلومات حاصل کیں اور پھر انہیں طالبان تک پہنچایا جبکہ حکام کی جانب سے وولف کے دورہ کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا اور ان کی آمدکی کسی کوخبر نہیں دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دورے سے تھوڑا ہی قبل جرمن انٹیلی جنس ادارے BND نے برلن میں وزارت داخلہ کو خبردار کیا کہ آئی ایس آئی نے افغانستان میں جرمن سیکورٹی فورسز کے مواصلاتی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس سے جب اس رپورٹ کے بارے میں ان کا رد عمل معلوم کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس پر تبصرہ کیا جائے۔علاوہ ازیں پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے جرمن اخبار کی رپورٹ کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے اس رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس پر تبصرہ کیا جائے۔

Leave a comment