کیا عمران خان لاہور جلسہ کے بعد بڑے سیاستداں بن گئے ؟
جلسے نے کرپشن کو پاکستانی سیاست کا بڑا ایجنڈا بنا دیا ۔ الیکشن میں کرپشن اور نااہلی بہت کچھ طے کرلے گی،نوجوان ا گلے الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا مضبوط اور طاقتور ذریعہ ثابت ہوں گے
تحریک انصاف پاکستان نے لاہور میں سیاسی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ کرلیا ہے۔ عمران خان نے خود اس جلسے کو اپنی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں پہنچنے میں 15 سال لگے ہیں۔ واقعی آج پہلی بار عمران خان پاکستان کے ایک بڑے سیاستدان بن گئے۔ اس جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب پاکستان میں انتخابی وزن رکھنے والے موثر سیاستدان ہیں۔ اب ان کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکے گا کہ آئندہ الیکشن میں ایک یا دو نشستیں لینے والے سیاستدان ہیں۔ عمران خان کے اس جلسے میں ایک لاکھ لوگ موجود تھے۔ ایک لاکھ میں 20 ہزار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں اور 20 ہزار کم بھی، بہرحال عمران خان کا لاہور کا جلسہ لاکھ لوگوں کا جلسہ تھا۔ جلسے میں 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگ کم تھے۔ جلسہ کے شرکاء4 کی بہت بڑی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی اور ان نوجوانوں کی اکثریت ٹی شرٹ اور جین میں ملبوس تھی۔ عمران خان کا جلسہ لاہور کی مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کا جلسہ تھا۔ یہ جلسہ بینظیر بھٹو کے جلسوں سے مختلف تھا۔ اس لئے کہ پھٹی چپلوں اور خستہ حال جوتوں والے لوگ بہت ہی کم تھے، یا نہ ہونے کے برابر تھے لیکن عمران خان کے جلسہ میں نوجوانوں کا جوش اور پارٹی کے ساتھ والہانہ پن دیدنی تھا۔ جلسہ میں لوگ انتہائی سرگرم اور جذبات سے لبریز تھے۔ میاں محمد نواز شریف کو آج فکر مند ضرور ہونا چاہئے کیونکہ جلسہ کے شرکاء4 کی اکثریت انہی لوگوں اور گھرانوں کی تھی جو ماضی میں میاں نواز شریف کو ووٹ دیتے رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عمران خان پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک متاثر نہیں کریں گے۔ عمران خان پیپلز پارٹی کے بھی ووٹ حاصل کرنے میں آج کامیاب نظر آئے ہیں۔ عمران خان کے جلسے میں خواتین بھی شامل تھیں اور یہ خواتین زیادہ تر مڈل اور اپر مڈل کلاس سے تعلق رکھتی تھیں اور یہ تعلیم یافتہ تھیں۔ یہ خواتین اپنی تعلیمی مہارت کی بنیاد پر دفاتر اور اداروں میں اہمیت رکھنے والی خواتین نظر آتی تھیں۔ یہ وہ خواتین تھیں جو معاشی اور سماجی طور پر طاقتور اور اہمیت اور اپنی شناخت رکھنے والی ہوتی ہیں۔ ان ماڈرن خواتین کی عمران خان کے جلسے میں شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان یہ تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں کہ وہ عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دینے کے حامی ہیں۔ آج کی جمہوریت میں عورتوں کے حقوق اور نظریاتی و فرقہ وارانہ تعصب سے بلند ہونا بنیادی شرکت ہے۔ آج کے جلسے میں عورتوں کی شرکت عمران خان کو آئندہ مجبور کردے گی کہ وہ عورتوں کے حقوق اور فرقہ وارنہ تعصبات پر تفصیل سے اپنی پالیسی بیان کریں۔ عمران خان نے آج علامہ اقبال? کو اپنا نظریاتی رہنما قرار دیا ہے۔ علامہ اقبال کے لیکچر اور نشری تحریریں ماڈرن اسلام کی نمائندہ ہیں اور یورپ کے ساتھ مل کر چلنے کی بات کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ بینظیر بھٹو نے بھی لاہور میں کہا تھا کہ وہ مولانا مودودی کا نہیں علامہ اقبال کا اسلام چاہتی ہیں۔ آج کا جلسہ لاہور کا جلسہ تھا۔ ابھی کراچی، حیدر آباد، پشاور اور کوئٹہ میں عمران کو عوام میں اپنی موثر حمایت کے مظاہرے کرنے ہیں۔ تاہم لاہور میں کامیابی نے ان کے دیگر صوبوں میں بھی کامیابی کے امکانات پیدا کر دیئے ہیں۔ آج کے جلسے نے عمران خان کو پاکستان کی سیاست کے ’’مسٹر کلین‘‘ کا رتبہ دے دیا ہے۔ عمران خان پاکستان کے مسٹر کلین کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ آج کے جلسے نے کرپشن کو پاکستانی سیاست کا بڑا ایجنڈا بنا دیا ہے۔ اگلے الیکشن میں کرپشن اور نااہلی بہت کچھ طے کرلے گی۔ آج کا جلسہ عمران خان کو آئین کے اندر رہتے ہوئے تبدیلی لانے اور غیر جانبدارانہ الیکشن حاصل کرنے والوں میں بہت آگے لے آیا ہے۔ آج کے جلسے کے ذریعے عمران خان نے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد کو سیاسی عمل کی مشق کرا دی ہے۔ اس مشق نے انہیں تحریک انصاف کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ جوڑ دیا ہے جو اگلے الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا مضبوط اور طاقتور ذریعہ ثابت ہوں گے۔ تجزیہ/ انجم رشید
bilkul es jalsay ny ye sabit kar deya ha ki Imran khan ek bara siyasat dan ha .or anywala waqat imran khan ka ha .hamare duwa ha ki allah khan ko kameyab kary
Inshallah aanay wala waqt imran khan ka ho ga. Q kay Qoum ab change chati hai. Chahay wo peoples party kay log ho ya Nawaz leauge kay.
aanay wala waqt IMRAN KHAN ka hay …inshaAllah , agr Arabs khandani hkoomton kay khilaaf jaag saktay hain to pakistani kion nahin ,,,,pakistani society main khrabion ki wjah ,´´´morosi politician ¨¨hain …..now say them good-bye for forever…..
no i oczywiście zapraszamy rodziców chętnych do zabawy w stroiki, w ten dzień do pomocy. Nie martwcie się jeśli uważacie, że nie umiecie. Pomogą ci, co mają więcej doświadczenia. Mam nadzieję, bo ja też nie jestem w tym orłem
Utrooolig vakkert vennen!! Hvor i alle dager finner du alt hen, og får alle ideene dine fra!?:))) Du er bare heelt overlegen asså!:))godt å høre at ryggen holdt i ytlandet!:))Go'klem, ellen
We now know what those 1000 plus lawyers due in the AG ofice.I came across the same “tax” when buying furniture in the Amish Country.If you saw the letter the State gave to all biz in the area to tax NJ citizens the 7 percent, and sue the store if they did not pay…you would be embarrassed saying you were from NJ.bikespinning
I only wish I didn’t have to share to enter because I want to have better odds of winning this fantastic prize and be a grinch and keep it all to myself LOL
Well I guess I don’t have to spend the weekend figuring this one out!