صدر کا سیلاب متاثرین مانیٹرنگ سسٹم زیر التوا فائلوں میں ’’دب‘‘ گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری جس آئی ٹی سسٹم کے تحت سندھ کے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے ہیں اور تمام ڈی سی اوز سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہیں وہ آئی ٹی سسٹم وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سیاسی مصروفیات اور زیر التوا فائلوں میں دب گیا ہے اور کسی بھی وقت یہ سسٹم عدم ادائیگی واجبات کی وجہ سے غیر موثر ہو سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے حکومت سندھ کی جانب سے2 سال کے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے اور کنکشن کسی بھی وقت منقطع کیا جا سکتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے آئی ٹی سسٹم اور ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے پی ٹی سی ایل سے کنکشن حاصل کر رکھا ہے لیکن گذشتہ 2 سال کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔ کراچی /سٹاف رپورٹ