پارٹی عہدوں کی تقسیم پرشہباز شریف اور حمزہ شہباز آمنے سامنے
لاہور/سٹاف رپورٹ
نواز لیگ میں عہدوں کی تقسیم پر شدید اختلافات پید اہو گئے ہیں۔ پنجاب کی صدارت کے لیے باپ بیٹا سامنے آگئے۔ نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحب زادے حمزہ شہباز کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانا چاہتے ہیں ، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے پاس ہی منصب رکھنا چاہتے ہیں، یا اس عہدے پر سردار ذوالفقار کھوسہ کو دیکھناچاہتے ہیں۔ نواز لیگ کے اہم ذرائع نے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے معاملات جلد حل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اختلافات طے کرنے کے لیے اسلام آباد میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس متوقع ہے جس میں اس حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ لاہور کی صدارت کے لیے بھی پارٹی کے اہم ارکان کے درمیان اختلافات ہیں اور وہ خود یا اپنے کسی عزیز کے لیے یہ عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور کی صدارت کے لیے خواجہ سعید رفیق، میاں مرعوب اور بلال یاسین کے درمیان کھینچا تانی جاری ہے۔ خواجہ سعید رفیق جو پنجاب کی صدارت کی دوڑ سے باہر کردئیے گئے ہیں ، اب وہ اپنے بھائی سلمان سعد کو لاہور کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ میاں مرعوب اور بلال یاسین چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) لاہور کی صدارت ان کے حصے میں آئے۔ ذ رائع کا کہناہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں سردار مہتاب اور سندھ میں سلیم ضیا کی صدارت پر بھی پارٹی میں شدید تقسیم موجود ہے۔
i think is news main kuch gar bar hai….swal ye hai k aakher kun shehbaz shareef ye chahen gy k panjab ki sadarat hamza ki bajae khosa sab k pas aae?????
loog jitni marzi kaam kar lain partay kay tmam baray uhday in kay pass hi rahain jay loog bas sarkon per dunday aur jootay hie khain giy yia khandani partian hian baap kay baad beta aur us kay uas ka beta aur gulam ka beta julam he rahay ja