Published On: Thu, Sep 22nd, 2011

عوامی خدمت کے دعویدار،شہباز شریف کی ساس اور برادر نسبتی قرض نادہندہ

Share This
Tags

سینیٹر پرویز رشید نے زرعی ترقیاتی بینک سے 77 لاکھ 90 ہزار روپے قرض لیاجو 24 سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں کیا، جائیداد نیلام کرنیکا حکم

سٹاف رپورٹ/
لاہور کی بینکنگ کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خوشدامن اور برادران نسبتی کی جائداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید سمیت 8افراد کو اشتہاری قرار دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خوشدامن گلشن معراج اور برادران نسبتی ایوب معراج اور یونس معراج نے فیصل بینک سے 4 کروڑ 89 لاکھ روپے قرض لیے۔یہ قرض گلشن پولی پیکس کمپنی کے نام سے حاصل کیا گیا‘تاہم قرض لوٹانے کے بجائے کمپنی کو دیوالیہ قرار دے دیا گیا۔جس پر عدالت نے قرض کے عوض رکھی گئی جائداد کو نیلام کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جائداد 27 اکتوبر کو نیلام ہوگی۔ علاوہ ازیں سینیٹر پرویز رشید نے زرعی ترقیاتی بینک سے 1987 ء میں 77 لاکھ 90 ہزار روپے قرض لیا تھا جو 24 سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں کیا۔اب یہ قرض بڑھ کر 2 کروڑ 41 لاکھ 16 ہزار ہو چکا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک نے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سینیٹر پرویز رشید کو دیگر 8 افراد سمیت عدالت نے بار بار طلب کیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر بدھ کو بینکنگ کورٹ کے جج امجد پرویز نے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ تمام ملزمان خود کو چھپا رہے ہیں اس لیے ان افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا ممکن نہیں۔ عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان کے گھروں پر اشتہار لگائے جائیں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہار دیا جائے کہ پرویز رشید سمیت دیگر 8 ملزمان اشتہاری قرار دے دیے گئے ہیں جبکہ عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد کا ریکارڈ پیش کرے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پرویز رشید سمیت دیگر 8 ملزمان اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. abdul rehman says:

    ye sub chore hain koi b ho in ka asoolsirf malll bunnana hai ye humaray khadame alllamedical check up ke liaye mukdoomo ke hospital janay ki bujaay UK kuenejaatay hain?

Leave a comment