Published On: Wed, Sep 21st, 2011

رحمن ملک کو فارغ کردو، ذوالفقار مرزا کا زرداری کودوستی کا واسطہ

Share This
Tags

سٹاف رپورٹ/
صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے صدر کے دورہ برطانیہ سے واپسی پر دبئی میں قیام کے دوران ملاقات کی۔ذ رائع کے مطابق صدر نے ملاقات کے دوران ذوالفقار مرزا کی طرف سے ایم کیو ایم کی قیادت اور وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف شروع کی جانے والی مہم پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا جبکہ ذوالفقار مرزا نے صدر کو ایم کیو ایم اور رحمن ملک کیخلاف اپنے تحفظات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے صدر آصف علی زرداری کو اپنی دوستی کا واسطہ دیتے ہوئے رحمن ملک کو وفاقی کابینہ سے فارغ کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق صدر نے ملاقات میں موجود اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ایک بار پھر بطور اسپیکر قومی اسمبلی میں اپنی ذمہ دارایاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ذوالفقار مرزا کے سیاسی معاملات سے الگ رکھیں۔ ایوان صدر کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق نہیں کی تاہم ذوالفقار مرزا کے قریبی حلقے صدر سے ان کی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

Leave a comment