Published On: Wed, Sep 14th, 2011

متحدہ کیخلاف لارڈز نذیرمیدان میں،سوالات ہاؤس آف لارڈزمیں جمع

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
برطانیہ کے لارڈنذیراحمد نے متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق سوالات ہاؤس آف لارڈزمیں جمع کرادیے ہیں، جن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس سے متعلق بھی سوالات شامل ہیں۔لارڈنذیراحمد نے دریافت کیاہے کہ کیا کراچی سے نیٹوکنٹینرزچوری ہوئے ہیں ؟ اوریہ بھی کہ آیا کہ اسلحہ سے بھرے کنٹینرز بھی چوری ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کنٹینرزمیں سازوسامان کی مالیت کیا تھی اور کیانیٹوسازوسامان کے نقصان پرحکومت پاکستان سے برطانوی حکومت نے بات کی ہے؟ لارڈ نذیر نے یہ بھی سوال پوچھا ہے کہ کیاعمران فاروق قتل کیس پرکوئی پیشرفت ہوئی اور یہ بھی کہ کیاعمران فاروق قتل کیس پرمتحدہ قومی موومنٹ نے کوئی تعاون بھی کیا ہے؟ اس کے علاوہ انہوں نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے سابق وزیر اعظم ٹونی بلےئر کو کوئی خط لکھا تھا ؟ ذرائع کا کہنا ہے ان تمام سوالوں کے جواب سامنے آنے سے متحدہ کے لئے مشکلات بڑھیں گی ۔

Leave a comment