Published On: Mon, Sep 12th, 2011

شہباز تاثیر کے اغواء میں پنجاب یونیورسٹی کے چند اساتذہ بھی ملوث ہیں

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ /
پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواء میں ملک کی سب سے بڑی درس گاہ جامعہ پنجاب کے بھی چند اساتذہ ملوث ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ شہباز تاثیر کو درقیقت لین دین کے تنازع کی وجہ سے یرغمال بنایا گیا ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے چند اساتذہ بھی اس واردات میں شریک ہیں۔ ابھی تک اس بارے میں مزید تفسیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور پولیس ذ رائع بھی اس بارے میں کچھ بتانے سے انکاری ہیں ۔بعض ذرائع کہتے ہیں کہ سلمان تاثیر کا کوئی لین دین کا جھگڑا تھا جس میں یہ اساتذہ ملوث تھے اور انہوں نے طالبان سے رابطہ کیا ، طالبان کو اسی طرح کے ٹا رگٹ کی تلاش تھی ۔ چنانچہ مل کر شہباز تاثیر کو اغواء کر لیا گیا اور ان کی رہائی کے لئے دو ارب تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ ’’ فیکٹ ‘‘ نے اس بارے میں پولیس میں موجود ذرائع سے رابطہ کرکے ان اطلاعات کی صداقات جاننا چاہی تاہم سب نے لا علمی کا اظہار کیا اور اس کی تصدیق سے انکار کر دیا ۔

Leave a comment