ذوالفقار مرزا، متحدہ لڑائی، معاملہ حساس ویڈیوزکو سامنے لانے کی دھمکی سے بگڑا
لندن /فاروق شاہ/
متحدہ قومی موومنٹ اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی لڑائی نے پاکستانی سیاست کے انداز و اطوار کو بدل دیا ہے ۔ اس بارے میں پس پردہ کچھ تفصیلات سامنے آ تی رہی ہیں تاہم اب کچھ نئے انکشافات ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے اس جنگ کا اعلان انہیں ملنے والی دھمکی آمیز فیکس اور اس کے بعدکچھ حساس تصاویر اور ویڈیوز کے ملنے کے بعد کیا۔ ذوالفقار مرزا کی ایم کیو ایم کے خلاف 28 اگست کو ہونیوالی پریس کانفرنس کو صدر زرداری کی پشت پناہی حاصل نہیں تھی بلکہ اس بارے میں کوئی دوسری شخصیت پشت پر کار فرما ہے۔ ذوالفقار مزرا کو انکے گھر دھمکی آمیر سپرہٹ فلمیں اور فوٹو ملنے پر سخت رنج تھا۔ انہیں یقین تھا کہ اس حرکت کے پس پردہ رحمان ملک ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ خفیہ ایجنسیوں کے ایماء پر تیار کی گئی تھیں۔ ان تصاویر کے شائع ہونے سے کئی اہم اور اعلیٰ شخصیا ت کا پردہ فاش ہوسکتا تھا۔ انہی تصاویر اور دھمکیوں سے اس کھلی جنگ کا آغاز ہوا ۔ بعض ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماؤں کو بھی ان تصاویر اور دیگر عوامل کا پتہ تھا ۔وہ عید کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم گیلانی کی اہلیہ اور ذوالفقار مرزا کی اہلیہ سپیکر قومی اسمبلی کے کئی ملین کے معاف کرائے گئے قرضوں کو میڈیا کے سامنے لانے والے تھے ۔یہ قرضے وزیراعظم نے معاف کئے تھے ۔
Sech kia hai vo bhe bta day ap .or mqm nai yai sb samny lana tha .to ab tk samny keu na lay .mai yai nhe khta kai zulifqar mirza ya
Yousf gilani ke bivi nai krza muaf nhe krvaya .mai yai khna chahta ho kai mira kai byanat ka es say koi taeluk nhe .esa hota to rhman malik or mqm phly din he awam ko sb bta daity .afsos 30 sal mai ek admi sech bola .or us ko kesi or trha sai uljhaya ja rha hai