Published On: Fri, Sep 9th, 2011

متحدہ ، اے این پی، لیاری امن کمیٹی بدامنی میں ملوث ہیں، آئی ایس آئی

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں بدامنی پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران آئی آیس آئی کے بریگیڈیئر محمد شفیق نے لارجر بینج کو کراچی میں بدامنی پر بریفننگ دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بریفننگ دیتے ہوئے آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی کے ذمہ دارایم کیو ایم ، اے این پی ، پیپلزامن کمیٹی ، کالعدم سپاہ صحابہ، سپاہ محمد سنی تحریک ملوث ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ نہ جانے پولیس کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ بریفننگ میں کہا گیا کہ کراچی کے حالات کی خرابی کی وجوہات میں سیاسی، لسانی اور فرقہ وارانہ اختلافات ہیں۔ سپریم کورٹ کے بینچ کے روبرو نقشوں کی مدد سے سیاسی جماعتوں اور لسانی گروپوں کے زیر اثر علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔ آئی ایس آئی نے بینچ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس صورت حال پر قابو پانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں تاہم اس کے لئے رینجرز کو سیاسی اور دیگر مصلحتوں سے آزاد کرنا ہوگا۔


Leave a comment