سیاسی وابستگی ظاہر کئے بغیر 42ٹارگٹ کلرز کی فہرست جاری کر دی گئی
سٹاف رپورٹ /
صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نی19جولائی سی6ستمبر تک گرفتار 42 ٹارگٹ کلرز کی فہرست جاری کردی،12ٹارگٹ کلرز نے مختلف عدالتوں سے ضمانتیں بھی منظور کرا لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 23 اگست سے جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 42ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے تاہم پریس کانفرنس کے بعد وزارت داخلہ سندھ سے جاری ہونے والی ٹارگٹ کلرز کی فہرست 19جولائی سے مرتب تھی جس میں 12ٹارگٹ کلرز جن میں جنت علی جعفری عرف جنت گل ولد باقر علی جعفری، رئیس پٹھان ولد امین خان، طارق خان ولد افضل خان، محمد ندیم ولد محمد سلیم، فیصل حیات ولد عبدالغنی، محمد سہیل ولد عبدالغنی، محمد ارسلان ولد ولی محمد ، محمد عمیر ولی محمد، دانش ولد شہزاد، زین ولد علا?الدین، جہانگیر ولد طاہراورشعیب پٹھان ولد عبدالطیف شامل ہیں نے مختلف عدالتوں سے اپنی ضمانتیں بھی منظور کرالی ہیں۔جبکہ مذکورہ فہرست میں گرفتار کیے گئے 42 ٹارگٹ کلرز میں 29 ملزمان کی پارٹی وابستگی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان میں جنت علی جعفری، رئیس پٹھان، طارق خان، محمد ندیم، تزیل حیات، محمد حلیم، محمد عظیم بیگ، عارف میاں، عبد الغفور، کامران مادھوری اور محمد سہیل شامل ہیں۔ فہرست میں محمد ارسلان ، عمیر، دانش، عمران بٹ، راشد خان، محمد شفیع، سہیل آرائیں، عرفان حیدر، اعجاز چھوٹو، ماجد موسیٰ، کاشف بڈھا، ظفر اندھا، عاطف اورعبد الحکیم کے نام بھی موجود ہیں۔منظور وسان کی جانب سے جاری کی گئی 42 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں محمد رفیق، شاہنواز، نعیم چاند، ثناء4 اللہ عرف چریا، شعیب پٹھان، مصطفیٰ، عبد السبحان، افتخار احمد، عبد البشر، ارشد بلوچ اور شہزور بلوچ کے نام بھی درج ہیں۔پریس کانفرنس کے بعد وزارت داخلہ سندھ نے 42 ٹارگٹ کلرز کی فہرست جاری کی جس میں 29 ملزمان کی پارٹی وابستگی ظاہر نہیں کی گئی۔فہرست کے مطابق12گرفتار ٹارگٹ کلر زضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ‘19جیل میں ہیں،7پولیس جبکہ ایک رینجرز کی حراست میں ہے۔2 کو با عزت بری کردیا گیا ہے۔