امریکی حکام بھارت میں بھی پاکستانی سفارتکاروں پر نظر رکھنے لگے
سٹاف رپورٹ/
امریکا مکمل طور پر بھارت میں پاکستان کی جانب سے تعینات سفارتکاروں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور نئی دہلی میں مقرر بعض سفارتکاروں نے ساز باز کے انداز میں دارالحکومت میں موجود امریکی سفارتکاروں سے قریبی رابطے بڑھا لئے ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے یہ سفارتکار اپنے امریکی ہم منصبوں کو اپنے ساتھیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔ 2006ء کے دوران بھارت میں تعینات امریکی سفیر ملفورڈ کے محکمہ خارجہ سے خفیہ رابطوں میں انکشاف ہوا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری خالد جمالی نے امریکی پولیٹیکل آفیسر کو بتایا کہ افراسیاب (مہدی قریشی) بہت بڑی تبدیلی کے وقت نئی دہلی آرہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے اسلام آباد سے ہونے والی خط و کتابت میں بتائی کہ ہائی کمشنر عزیز احمد خان اگست میں اپنا دورانیہ پورا کررہے ہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کی جگہ کون لے گا ۔
is it true??
i don,t think so.