Published On: Sat, Sep 3rd, 2011

راولپنڈی، چینی خاتون انجینئر سے پولیس اہلکار کی زیادتی کی کوشش

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج میں چینی خاتون انجینئر سے اس کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے زیادتی کی کوشش کی تاہم خاتون انجینئر کے شور مچانے پر دیگر اہلکاروں نے پولیس اہلکار کو پکڑ لیا۔جمعہ کو پولیس ذرائع کے مطابق جے فتح جنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے نیوائیرپورٹ چائناکمپنی کی خاتون انجینئرمس جے جمعہ کوراولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں واقع اپنی رہائی گاہ پرموجود تھی کہ اس دوران اس کی سکیورٹی پر مامو ر توصیف نامی پولیس اہلکار اچانک اس کے کمرے میں گھس گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر دیگر اہلکار کمرے میں داخل ہوگئے اور خاتون کو بچا لیا جبکہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے تھانے لے جایاگیا۔سی سی پی او راولپنڈی اظہر حمید کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پولیس آرڈر 2002 ء کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔سی سی پی او نے میڈیاکوبتایاکہ پولیس آرڈر2002ء کے تحت ملزم کو نوکری سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Bulbul says:

    Uf police vala he jb ek dost mulk ke orat ki izat pr hath dal day .to phir hifazt kon krai ga .or ha es sai ek bat or bhe zahir hoti hai .kai apni police ab itne bahadr ho chuki hai .kai other nations pr bhe hath dalny lge hai .mubark ho police ab china ke khavaten sai nhe drti . es mulk ke izatto pr to pk ke police roz he hath dalti the .aj bordr par ki orat pr ashiq ho gai. china kai news papers mai bhe es kay karnamo ka zikr sunehry lfzo mai ho raha ho ga .dear police ab us police valy ko news kai thanda hony tk aram sai rkhna .tmhara he bhai hai .or khandan kai logo ko 10 ktl bhe muaf hotay hai .zinda bad pakistan police .pa inda bad pak china friendship.mis jay hm sherminda hai .sorry ji

Leave a comment