Published On: Fri, Aug 26th, 2011

ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل الطاف اور نائن زیرو کی ہد ایات پر ہوا

Share This
Tags

برطانیہ میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے چھاپے مار کر تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ حساس برطانوی اداری کی نشاندہی پر کراچی ائیر پورٹ سے بھی دو پاکستانیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔جن میں سے ایک خالد شمیم ہے۔ جو اس قتل کا ماسٹر مائنڈ ھے اور اس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور اس نے یہ کام الطاف اور کراچی نائن زیرو کی ہد ایات پر کیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے دو مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس میں تین درجن افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ اْدھر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں کراچی میں بھی دو پاکستانیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔ انتہائی مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ پاکستانی سر ی لنکا سے آ رہے تھے۔ انہیں کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد کی گرفتاری برطانیہ کے ایک حساس ادارے کی نشاندہی پر کی گئی۔ دونوں مشتبہ افراد فرضی ناموں سے سفر کر رہے تھے۔ جنہیں مختلف اداروں سے تفتیش کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایک مصدقہ ذریعے کے مطابق دونوں افراد کو ایک ہفتہ پہلے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔
سٹاف رپورٹ

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. nahar khan says:

    WAH WAH KIYAA STORY HAY OR BAKHABAR ZARYEE WAH SAHAB TELEPHONE SAY YAHAN SAY WAHAN POHUNCH JATA HAY JAHAN BAAT HORAHEE HO IS MULK MAIN SARKAIN NAHEE HAIN KAY YEE BECHARA TELEPHONE KI TAROON MAIN SAFAR KARTAA HAY SHABASH LIKHOO 10,,, 12,, JHOOT OR LIKHOO,,, ALLAH SAY BAGHEER DARAY LIKHTAY HO KIYAA KHOOB MUSALMAN HO WO BHEE MAZHABI JAMATOON KAY WAH.

    BAHADAR NAHAR KHAN
    ROYAL KING RAJPUT

Leave a comment