Published On: Tue, Aug 23rd, 2011

یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیدیں، الطاف حسین کا مطالبہ

Share This
Tags

وزیراعظم کراچی میں امن وامان بحال کرنے اوراپنے احکامات پر عمل درآمدکروانے سے قاصرہیں

 

کراچی(نمائندہ فیکٹ ) ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے متعدد باربات کرکے انہیں کراچی کا امن غارت کرنے والے ایسے دہشت گردعناصرکے بارے میں آگاہ کرچکاہوں جن کی دہشت گردکارروائیوں کے نتیجے میں چھوٹے کاروبارکرنیوالے تاجر،دکاندار،بیوپارکاکام کرنیوالے بڑے تاجر،بڑے بڑے صنعتکار، ٹرانسپورٹرز، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافی ، کیمرہ مین، فوٹو گرافرزاورعام شہری شدیدمتاثرہیں اوران دہشت گردوں کی پرتشددکارروائیوں کابالواسطہ یا بلاواسطہ نشانہ بن چکے ہیں۔ لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ایسے جرائم پیشہ دہشت گردعناصرکے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی اورکراچی میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کاسلسلہ جاری ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے مسلسل ظہور پذیر ہونے والے ان دردناک واقعات پر عوام وخواص آخر کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ لہٰذا میں صدرپاکستان آصف علی زرداری اوروزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کراچی کے معصوم شہریوں کوبیدردی وسفاکی سے قتل کرکے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اورموت کی آغوش میں پہنچانے کاسفاکانہ عمل بندکرائیں اورسفاک قاتلوں کوفی الفور گرفتارکروائیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ اگر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کراچی میں امن واستحکام بحال کرنے اوراپنے احکامات پر عمل درآمدکروانے سے قاصرہیں توانہیں میرا برادرانہ مشورہ یہی ہوگا کہ وہ معصوم مہاجروں کے خون سے کھیلی جانیوالی ہولی سے کم ازکم اپنے دامن کوپاک رکھنے کیلئے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فی الفوردستبردار ہوجائیں۔

Leave a comment