یوسف رضا گیلانی صاحب! آپ اپنے کرپٹ بیٹےکو کیوں بچا رہے ہیں؟
عبد القادر گیلانی نے حاجیوں کے پیسے سے بلٹ پروف گاڑی خریدی، کرپشن کی ہے تو اسے بچانے کی بجائے اچھی مثا ل قائم کریں اور اسے سرائیکی صوبے کا وزیر اعلیٰ بنوانے کا خواب دیکھنے کی بجائے جیل بھجوائیں ، لیکن آپ نے کیس بند کروا کر تحقیقاتی افسران کو دور دراز بھجوا دیا
مقبول ارشد
گیلانی بھی وکھری ٹائپ کے وز یر اعظم ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کو نہ ماننے کا جو ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے خاندان کی اور اپنے احباب کی کرپشن کو جس طرح تحفظ دیا ہے ، اس کا ذکر کرتے ہوئے بھی شرم آ تی ہے۔ چار سالوں میں وہ اپنی کوئی ایک کارکردگی بھی عوام کے سامنے نہیں لا سکے ۔ اب جب اگلے الیکشن کا خوف ان پر طاری ہے تو انہوں نے سرائیکی صوبے کا شوشا چھوڑ کر عوام کو اپنا گرویدہ بنانے کی کوشش کی لیکن عوام ان کت اس سراب میں نہیں آئے ۔ مزید ستم یہ کہ جیسے ہی سرائیکی صوبے کا تذکرہ ہونے لگا تو ان کے آ بائی شہر ملتان میں نئے سرائیکی صوبے کے متوقع وزیر اعلیٰ کے طور پر وزیر اعظم کے کرپٹ بیٹے عبد القادر گیلانی کے نام کے بینر بھی لگ گئے۔
گیلانی خاندان کے اس اقدام سے ان پاکستانیوں کے سر تو شرم سے جھک گئے جو کرپشن سے پاک پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔جو چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ان کرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارا ملے جو پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔
عبد القادر گیلانی نے جو کرپشن کی ، اس کی سزا تو انہیں ضرور ملے گی لیکن مقام افسوس بات یہ ہے کہ وزیر اعظم صاحب اپنے کرپٹ بیٹے کو جس طرح بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس عمل میں وہ جس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں ، اس نے ان کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور عوام یہ بات سوچنے پر مجبور ہیں کہ ایک مذہبی خانوادہ اس طرح کی حرکتیں بھی کر سکتا ہے۔مثال کے طور پر جب سپریم کورٹ کے حکم پر آئیں کے آرٹیکل 190 کے تحت سیکرٹری سٹیبلشمنٹ نے حج کرپشن کیس کے تفتیش افسر حسین اصغر کو واپس FIA میں تعینات کرنے کے آرڈر جاری کیے تو وزیراعظم گیلانی نے ایسا کام کردیا جس کی نظیر پوری پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیراعظم گیلانی نے سپریم کورٹ کا حکم مانے کی پاداش میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنا دیا۔ شاید ہی مہذب دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال مل سکے ۔اب یہ بات کون نہیں جانتا کہ حسین اصغر ہی اور افسر ہے جس نے حج سکینڈل میں کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر وزیر اعظم کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی کو طلب کیا تھا اور ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھیں ۔
اب تک دستیاب شواہد سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عبد القادر گیلانی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں اور کرپشن کے چھینٹے ان کے دامن پر ضرور لگے ہوئے ہیں ۔ اگر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو دیانتداری سے تحقیقات کرنے دی جاتی تو اب تک سب کچھ سامنے آ چکا ہوتا ۔
وزیر اعظم کے بیٹے کی کرپشن بارے سب سے پہلی شکایت ساہیوال سے نواز لیگ لیگ کے ایم این اے عمران شاہ نے کی تھی ۔عبد القادر گیلانی پر پر حج سکینڈل میں لوٹی گئی رقم سے فائدہ اٹھانے کا شبہ تھا۔بعد کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ وزیر اعظم کے صا حبزادے عبد القادر گیلانی کو حج سکینڈل سے رقم حاصل کرنے اوران پیسوں سے ایک کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف جیپ خریدی تھی۔ جیپ خریدنے کیلئے جدید طریقہ استعمال کیا گیا اور اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ کسی کو پتہ نہ چلے۔تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے سب سراغ لگا لیا ۔
ایف آئی اے کے انٹرپول سیکشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مرزا سلطان سلیم کی طرف سے ا یک مراسلہ نمبر (ME/24(SA۔0)NCB/2010) 2 فروری 2011ء ابوظبی میں اپنے ہم منصب کو بھجوایا گیا، جس میں عبد القادر گیلانی کے بلٹ پروف جیپ خریدنے کیلئے ادائیگی کے چینل سے متعلق ٹھوس معلومات مانگی گئیں۔ مراسلے میں لکھاگیا کہ ’’اطلاع برائے P.O.Box.No.10659 Techno Pak Rak. Rasal Khama ‘ P.O.Box کس کے نام پر الاٹ ہے‘‘۔ ’’ایک لینڈ کروزر جیپ بلٹ پروف رنگ سیاہ، ماڈل 2008ء پاکستان ایکسپورٹ کی گئی۔ برائے مہربانی ہمیں آگاہ کیا جائے کہ یہ گاڑی کس طرح خریدی گئی اور کس نے ادائیگی کی اور بینک کے نام اور اکاؤنٹ نمبر کے بارے میں بھی بتایا جائے‘‘۔
دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی کہ بلٹ پروف کے فنانسر کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ اس بلٹ پروف جیپ کی خریداری کیلئے ادائیگی اسی P.O.Box کے ذریعے کی گئی جس کا بظاہر مقصد فنانسر کو خفیہ رکھنا تھا۔یہ تما تفصیلات سامنے آنے کی دیر تھی کہ پوری حکومتی مشینری عبد القادر گیلانی کی محافظ بن کر کھڑی ہو گئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اصغر نے وزیراعظم کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی کو طلب کیا اور ان سے سوال و جواب کئے ۔ ایف آئی اے کی ٹیم ان سے ہونے والی تفتیش سے مطمئن نہیں تھی تاہم انہیں جانے دیا گیا ۔عبدالقادر گیلانی نے پیشی کے بعد اسلام آباد میں ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے ٹیکس ریٹرن اور زرعی آمدنی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دو بلٹ پروف گاڑیاں خرید سکتے ہیں ۔ تاہم وہ جھوٹ بول رہے تھے۔ صاف جھوٹ ۔ وہ کتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ، اسی لئے عبد القادر گیلانی کو ایک جھوٹ چھپانے کیلئے کئی جھوٹ بولنے پڑ رہے ہیں۔
عبدالقادر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن بھی ہیں ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 2008ء کے انتخابات کے لئے داخل کی گئی اثاثوں کی جو سٹیٹمنٹ جمع کرائی ہے ، اس کے مطابق وہ انکم ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے پاس بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے رقم ہے ۔بعض ذرائع کے مطابق 2005-08 کے دوران انہوں نے صرف 5250 روپے زرعی ٹیکس ادا کیا۔ یہ سٹیٹمنٹ ان کے اس بیان کی نفی کرتی ہے جو انہوں نے میڈیا کو دیا تھا ۔تاہم ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ 110ایکڑ زرعی اراضی کے مالک ہیں جو مختلف لوگوں نے انہیں تحفے میں دی ہے ۔یہ کیا کمال ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے وزیر اعظم بنتے ہی ان کے بیٹے عبد القادر گیلانی کو زرعی اراضی بھی تحفے میں ملنا شروع ہو گئی ۔
حسین اصغر کو وزیر اعظم کو بیٹے کو تفتیش کے لئے طلب کرنے کی سزا یہ دی گئی کہ ا نہیں آئی جی پولیس گلگت بلتستان بنا کر تفتیش سے ہٹا دیا گیا۔اس معاملے کا علیٰ عدلیہ نے نوٹس لیا ۔ عدلیہ حکومت کو حسین اصغر کی سابقہ عہدے پر بحالی کے لئے ہدایات جاری کرتی رہی ہے لیکن ایسا نہ کیا گیا اور یہ سب کچھ وزیر اعظم ساحب کے حکم پر عمل میں آ یا جو یہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے کی کرپشن سامنے آ ئے۔جب سپریم کورٹ کے مسلسل اصرار پر سیکرٹری سٹبلشمنٹ نے ایسا کیا تو وزیر اعظم نے انہیں او ایس ڈی بنا دیا ۔
وزیر اعظم کی طرف سے اپنے بیٹے کے کرتوتوں پرپردہ ڈالنے کی اس سے بڑی مثال کوئی نہیں ملتی ۔اس کے بعد وزیر اعظم نے اس سارے معاملے کی تحقیقات فوری طور پر روک دیں تاکہ حقائق سامنے نہ آ سکیں ۔دوسرا ان کے بیٹے کی کرپشن پر بھی پردہ پڑا رہے۔
بظاہر اب یہ سارا معاملہ تھپ پڑا ہے ۔ ملکی خزانے اور حا جیوں کو لوٹنے والے کرپٹ عناصر کے دفاع کے لئے وزیر اعظم گیلانی اور ان کی ٹیم اعلیٰ عدلیہ کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے اور کہہ رہی کہ ہم اس ملک اور یہاں کے لوگوں کو لوٹ کر کھا جا ئیں گے ، کر لو جو کرنا ہے۔ لیکن وزیر اعظم صاحب اور ان کی ٹیم یہ نہیں جانتی کہ وقت بدلتے بھی دیر نہیں لگتی ۔ آ ج جنہیں وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، کل کلاں وہ انہیں اپنے ہاتھوں سے ہی قانون کے شکنجے میں دے رہے ہوں ۔ عوام بیدار ہو گئے تو یہ سب کچھ حقیقت میں بدل جائے گا ۔
gillani sb aur un corrupt bata ko hang kur dana chahya . ya loog pakistan kr burbadi ka zimadar haian.
kaisar irfan
آپ کی ٹیم اگر ملتان کا وزٹ کر لے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ ملتان میں تو جائز اور ناجائز کام کروانے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ گیلانی خاندان کے افراد کی کرپشن کی کہانیاں یہاں زبان زد زبان عام ہیں ۔ ابھی یہ بات بھی مشہور ہوئی ہے کہ گیلانی کے بھائی کی اہلیہ کو ایک بنک نے بیوٹی پارلر کھولنے کے لئے دو کروڑ کا قرضہ جاری کیا ہے ۔ اب آپ بتاےئے۔ عبدالقادر گیلانی نے حاجیوں کے پیسے سے بلٹ پروف گاڑی لے لی تو کیا ہوا ؟
شعیب، ملتان
baap bhe corrupt aur bata bhe. mrs na loan nahee deya. kia ya sara khandaan aisa he hay?
shame, shame , shame
ye sab kuch hamari appni ghulti hi mary bahi , aggar hum log asy logoon ka intkhab karin gay to phir isa hi ho go. baap bata biwi bahi barjhi sab ek jasy ku k ak hi khandan hi . khoon bolta hi
gelani ne kuch arsah jahan taqreer kii kaha dekho main ne jail kati samjhane walay samjhtayy hain us ne jail kiun kati mujram he jail kattaay hain .ham kiuun naheen samjhtay
na sirf yeh gilani khandan sara ka sara corrupt hai balkay ppp ab mukamal tour par he corrupt hai muhtarma benazir aur ous k bhaiyoun ko b asif ali zardari nay marwaya aur ab oun k naam par mulk ka paisa loout loout ker yeh log kaah rahay hai. zulafqa ali bhuuto ke pansee par asif ali zardari aur babar aewaan key mehloo main en logo nay mataieyaan taqseem key aur ab yeh loog kehtay hai k BHUTTO ZINDA HAI .
ab koi jahil he ho ga jo enhaay vote day ga…………ppp is completely finished.
plz think about PAKISTAN please
hangout these basterd politicians and their families, no one sincere with Pakistan wheather its GANJE Brothers PML-N, PPP, MQM, ANP, PML-Q.
my last hope is imran khan.
our last hope is pakistan armi
Are you kidding. His wife Fozia Gillani asked Musharaf, to wave off 95 Karoor Rupees. which she borrwed from Pakistan Nation Bank. Gillani is famous corrupt family. Zardari, only brought corrupt people to work for him……………………………………………Corruption breeds corruption……………………….
lanat ho in par syed ho kar to ye kaam inko ni karna chaye tha pakistan islamic country hai aur corruption be waha
گیلانی صاحب! خدا کے لئے اب اس قوم پر رحم کھائیں ۔ اس قوم کی جان چھوڑ دیں ۔ آپ نے اور آپ کے خاندان نے جتنا اس قوم کا خون چوسنا تھا ، چوس لیا ۔ اللہ کرے یہاں بھی کوئی خمینی آئے جو آپ جیسے لوگوں کے پیٹ پھاڑ کر قوم کی لوٹی ہوئی دولت باہر نکالے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے کیونکہ آپ نے تو یہ کام کرنا نہیں ہے ۔
ایم رحمان ، سویڈن
Gillani tamam jawano ko apne bete jesa samjna chahiye. ap ko ye kuri chorna chahiye, kyon ke ap is ke laieq nahe hay. ap aur ap ke party ne PAKISTAN ko sari dunya me badnam kya. Gillani sahab tum ne to ani wali naslo ke leye corruption ka misal chor diya .
jab tak bewaqoof zinda hai Aqal mand Faida Uthatay Rahay ghay
What a shamefull for gelanni jo khud ko sayadzada ketha hai lekan kartoot to dekho agar syed ho to insaf karo aur appne bete ko adalat main le ke aao kya tum loogoon ne marna nahi jo yeh saab karto hoo qazzafi zinda massal tumare samne hai.kitna kha lo gee kitna pii lo gee kitna gee lo gee akhar ko too marna hai aur uss din na beta baap ka nabaap beta ka ho ga sirf hoon gee too ammal.
kia kahoon is per kutta hain sara
kya karain sahib rona tou isi baat ka hay kay awam kisi zarori kaam say sou ra hi hay
gellani is awam per Khuda ka azab hia our yia azab maloum naihn kab tak sehana ho ga lakian Pakistani qoum aik Baygarat qoum hia jo in jasay loghon ko bar bar vote dhatin hin her bar yia our in ke hramzadi aouladin hum ko lout kar chli jatin hin our dosre apni bari ka wait karti hia PAK ARMY IS BEST
lannat hai hum logo pe jo in choro ko vote detay hai ALLAH in ko aysi saza dy k dunia dheke
LANNET UN SAB PER JO VOTE NAHI DALTAY