پیپلز پارٹی بلاول کے سیاست سے عدم دلچسپی کے اظہار کے بعدپریشان
لاہور/ رپورٹنگ ڈیسک
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے دوسری بار اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئر مین کی طرف سے اپنی عملی سیاست میں آنے کے باقاعدہ اعلان کے باوجود عملی سیاست سے اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ بلاول کی طرف سے عدم دلچسپی 2013ء کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے ٹویٹر پر کئے گئے اعلان پر حکومتی اور سیاسی حلقوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اندر بھی مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ صدرآصف زرداری نے گذشتہ سال جولائی میں بلاول بھٹو کے عملی سیاست میں آنے اور لندن میں اس حوالے سے ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم بلاول کے انکار کی وجہ سے وہ تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی اور ایک سال بعد صدر زردای نے چند روز قبل ایک بار پھر کراچی مین یہ باقاعدہ اعلان کیا کہ بلاول لیاری سے آئندہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے اور وہ ستمبر میں پاکستان واپس آکر عملی سیاست میں حصہ لیں گے ، تاہم حیرت انگیز طور پر بلاول نے ایک بار پھر اپنے والد کی طرف سے کئے گئے اعلان کے باوجود ٹوئیٹر پر اپنے دوستوں کو بھیجے گئے پیغام میں عملی سیاست سے اپنی عدم دلچسپی کا واضح اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2013ء کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دوسری بار ا پنے والد آصف زرداری کی عملی سیاست میں آنے کی خواہش اور اعلان کو نہ ماننے پر طرح طرح کی قیاس آرائیں اور چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی سانس لیاری میں لی ‘ لیاری کا ان کے دل میں خاص مقام ہے اور وہ لیاری کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا 2013ء کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کروں گا جو پارٹی چاہے گی۔ بلاول بھٹو کے مطابق انتخابی میدان میں اترنے سے قبل پارٹی کی تنظیم اور کام کے بارے میں جاننے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی یا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کا اہل ہونے کے لیے مزید 2سال انتظار کریں گے۔ ادھر پیپلزپارٹی کی رہنما اور صدر کی پولیٹیکل سیکرٹری فرح ناز اصفہانی ے مطابق بلاول بھٹوزرداری پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کو جدید خطوط پر استوار دیکھنااور عملی اقدامات کے ذریعے میڈیا ٹیکنالوجی جیسے نیا آئیڈیاز لانا چاہتے ہیں۔
hmm
lets see kiya hota haie
he should avoid politics as we want to see him living a long life…………..
you are saying right.
haider