Published On: Fri, Aug 12th, 2011

یہ ہے سکیورٹی، پشاورمیں دہشت گرد دوکمانڈروںکو چھڑا کر لے گئے

Share This
Tags
پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں مشتبہ دہشت گردوں نے جمعہ کو پولیس پر حملہ کرکے ان کی تحویل سے اپنے کم از کم دو کمانڈروں کو چھڑا لیا ہے۔ یہ واقعہ پشاور یونیورسٹی کے احاطے میں قائم خیبر کالج کے قریب پیش آیا جہاں دہشت گردی کے مقدمے میں زیر حراست ملزمان کو علاج کے لیے لے جایا گیا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جونہی پولیس کی گاڑی یونیورسٹی کے گیٹ سے باہر نکلی وہاں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اس میں سوار پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔حملہ آور اپنے ساتھیوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحویل سے چھڑائے گئے افراد کے نام ندیم عباس اور ذکی شاہ ہیں۔ ندیم عباس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ نیم قبائلی پٹی درہ آدم خیل میں عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم رہنما بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نے ستمبر 2008ء میں اٹک کے نواحی علاقے سے پولینڈ کے ایک انجینئر کے اغواء اور پھر 2009ء کے اوائل میں اس کے قتل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Leave a comment