ڈیڑھ ہزار لوگوں کی ہلاکت کے بعدفوج کا کراچی کی صورتحال پراظہارتشویش
راولپنڈی(نمائندہ فیکٹ ) آرمی چیف جنرل کیانی کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس میں کراچی میں امن امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل کیانی کے زیرصدارت141ویں کانفرنس ہوئی جس میں کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔اجلاس کے دوران کراچی میں کی صورتحال کے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کورکمانڈر اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی پرغورکیاگیا،شرکا کوکرم اورمہمندایجنسی میں آپریشن پربریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔کراچی میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے خود ساختہ جلاوطن سربراہ الطاف حسین نے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس تناظر میں کور کمانڈروں کا یہ اجلاس اہم سمجھا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بھی کراچی کی صورتحال پر گزشتہ ہفتے سے بحث جاری ہے اور مقررین کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں تین سو لوگ مارے گئے۔جبکہ کراچی میں رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں پر تشدد واقعات میں پندرہ سو کے قریب ہلاکتیں ہوئیں لیکن نو جولائی کو جب پیپلز پارٹی کی حکومت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے متعارف کردہ بلدیاتی اور پولیس نظام ختم کرنے کا حکم جاری کیا تو حالات مزید خراب ہوگئے۔لیکن حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومینٹ میں اس وقت اختلافات ختم ہوگئے جب حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں پرویز مشرف کے دور کا بلدیاتی نظام بحال کیا۔لیکن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سندھ کی قوم پرست تنظیمیں سراپا احتجاج ہوگئیں اور پیپلز پارٹی پر کڑی نکتہ چینی کہ ایک صوبے میں دو نظام تسلیم کر کے ان کے بقول حکومت نے سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔قوم پرست جماعتوں کے احتجاج کے بعد حکومت نے ایک اور سیاسی قلابازی کھاتے ہوئے صوبے بھر میں کمشنریٹ نظام ختم کرکے یکساں بلدیاتی نظام بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
What a holy shit of Pakistan Army. Most corrupted army in the world, no sincerity with Pakistan.
no sir u wroung pakistan armi not corroupt please aap sab ko na khae han kuch
jernel hay
army agar ya bbat pehla sooch late to 1500 logoon ka khoon na hota lakin hamara problem ya hay ka ooper bathaa logoon ko yahee baat samajiah nahee aati.
Mubsher Dubai
MQM eak terrosst pati hay tu kia ppp nhee hay kia anp nhee
yahia sub he terrorist corrcorrupt haian. aam admi ka laya koi nahee sochta. political parties apna apna mafaad ka laya siasat kurte haian.
Mubsher