بھارتی جیلوںمیں470 پاکستانی قید
پاکستان اور بھارت نے سالانہ بنیادوں پر دونوں ملکوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔ فہرست کے مطابق اس وقت 470پاکستانی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے جمعہ کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی فہرست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کل 470 پاکستانی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 274عام شہری جبکہ 90 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ پاکستان نے اس فہرست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار غلط ہیں پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت 646 پاکستانی قید ہیں ‘بھارت غلط معلومات فراہم کررہا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارت کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان میں کل 348 بھارتی شہری قید ہیں جن میں سے 94 ماہی گیر جبکہ 274عام شہری ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملک معاہدے کے تحت سالانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے ملکوں میں قید شہریوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ؤقف پر قائل نہ کر سکے۔
india bht doghla hai, hame us k sath dosti nahi krni chahye.