Published On: Wed, Jun 29th, 2011

وزیراعظم آم کے تحفے بھیجنے میں مصروف

Share This
Tags
ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن دارالحکومت اسلام آباد میں داخلی و بیرونی سطح پر ’’آم کی سفارت کاری‘‘ جاری ہے۔ چند وفاقی وزراء نے اپنے حلیفوں اور حریفوں کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن وزیراعظم گیلانی اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو سے باہر قائم 44/ ممالک کے سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز کو وزیراعظم گیلانی کی جانب سے سندھ کے رسیلے اور خوشبودار مہک والے آموں کے 2۔2 کارٹن بھجوائے گئے ہیں۔ وہ آئندہ چند روز میں اپنے شہر ملتان کے بہترین آموں ’’چونسا، ثمر بہشت اور انور رٹول‘‘ کا تحفہ مختلف حکومتوں اور مملکتوں کے سربراہان کو بھجوائیں گے کیونکہ آموں کے مذکورہ بالا اقسام آئندہ ماہ مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہوجائے گی۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم من موہن، امریکی صدر بارک اوباما، امریکی سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن، سعودی شاہ عبداللہ، ترک صدر عبداللہ گل، وزیراعظم رجب طیب اردوان، چینی صدر ہوجن تاؤ، وزیراعظم وین جیا باؤ، ایرانی صدر احمدی نڑاد، روسی صدر میدی ایدوف، وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن، فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور چند دیگر ملکوں کے سربراہان کو یہ آم بطور تحفہ بھجوائے جائیں گے۔

Leave a comment