Published On: Mon, Jun 27th, 2011

وزیراعظم گیلانی کا سردارعتیق کوفون

Share This
Tags

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کو اتوار کی رات کو ٹیلی فون کرکے آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور الیکشن کیلئے بہترین انتظامات کرنےپر ان کے کردارکو سراہاجبکہ اس دوران آزادکشمیر میں آئندہ حکومت سازی کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورتک ی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت سازی کیلئے اعتماد میں لیا اور اس حوالے سے مختلف امور پر غورکیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسلم کانفرنس کے صدر سے حکومت سازی میں تعاون طلب کیا جبکہ سردارعتیق احمد خان نے اس حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور مکمل انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پارٹی کی مشاورت سے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کاموقف اختیارکیا۔

Leave a comment